Categories
Breaking news

پشاور: بھتہ نہ دینے پر 2 افراد کا قتل

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

صوبۂ خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور میں بھتہ نہ دینے پر 2 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

پشاور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے بڈھ بیر میں مبینہ بھتہ خوروں نے بھتہ نہ دینے پر 2 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

بھتہ نہ دینے پر تاجر کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار، اسلحہ و موٹرسائیکل برآمد

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )گلبہار پولیس نےمطلوب گینگسٹر…

مقتولین کی شناخت نور اسلام اور عزیز کے نام سے ہوئی ہے، جن کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث 2 ملزمان خان ریز اور شاہد علی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کی جانب سے ملزمان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.