
پشاور پولیس نے بچیوں کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم کا ڈی این اے ٹیسٹ بچیوں کے ساتھ میچ کر گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم کا تعلق پشاور سے ہے جس کی عمر 25 سے 30 سال کے درمیان ہے، ملزم کو گلبرگ پولیس نے گرفتار کیا۔
ملزم نے تینوں بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے اور 2 بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے کا بھی اعتراف کیا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم نے حلیہ بدل کر بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پشاور: 7 سالہ بچی سے جنسی زیادتی کرنیوالے ملزم کو سزائے موت کا حکم
عدالت نے پشاور میں سات سالہ بچی سے جنسی زیادتی کرنے والے ملزم کو جُرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سُنا دی۔
واضح رہے کہ ملزم نے 3 جولائی کو ریلوے کالونی میں 10 سال کی بچی کو زیادتی کر کے قتل کر دیا تھا۔
10 جولائی کو ملزم نے گلبرگ میں دوسری بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا اور 17 جولائی کو ملزم نے کالی باڑی میں تیسری بچی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا تھا۔
آئی جی خیبرپختونخوا نے کیا کہا؟
پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی جی خیبر پختون خوا پولیس معظم جاہ انصاری نے کہا کہ بچیوں سے زیادتی کا کیس ہمارے لیے چیلنج تھا، پولیس پر زیادتی کے ملزم کی گرفتاری کے لیے بہت پریشر تھا، پہلے کے 2 واقعات سے ملزم کا کوئی سراغ نہیں مل سکا تھا۔
انہوں نے کہا کہ تیسرے جائے وقوع سے ہمیں کچھ سراغ ملا، بچیوں سے زیادتی کرنے والا درندہ قانون کی گرفت میں ہے، بچیوں سے زیادتی کا کیس ٹریس کر لیا گیا، ملزم کے تینوں جرائم میں مماثلت اتوار کا دن تھا۔
آئی جی خیبر پختون خوا معظم جاہ انصاری نے بتایا کہ شاطر و چالاک ملزم سہیل سیریل کلر ہے، جو واردات کے بعد اپنے کپڑے تبدیل کرتا تھا، بچیوں سے زیادتی کے واقعات کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم کا نام سہیل ہے، جو سفید ڈھیری کا رہائشی ہے، شہر میں کام کرتا ہے، ملزم تک رسائی کے لیے ہزاروں گھنٹوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھنا پڑی۔
پولیس اہلکاروں کے قاتلوں کی نشاندہی
آئی جی کے پی کے نے بتایا کہ گزشتہ روز پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ملزمان کی نشاندہی بھی کر لی گئی ہے، بھتہ خوری میں افغانستان کی موبائل سم استعمال ہو رہی ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ پشاور کے اندر وارداتوں میں مختلف گروپس شامل ہیں، نیٹ ورک میں دہشت گرد اور جرائم پیشہ افراد شامل ہیں جن کا سافٹ ٹارگٹ پولیس ہے۔
معظم جاہ انصاری نے یہ بھی بتایا کہ ان شاء اللّٰہ اپنے جوانوں کے خون کا بدلہ ضرور لیں گے۔
قومی خبریں سے مزید
-
کیا نواز شریف پارٹی قیادت کو حکومت چھوڑنے پر رضامند کرلیں گے؟
کیا سابق وزیر اعظم نواز شریف پارٹی قیادت کو وفاق میں حکومت چھوڑنے پر رضامند کر لیں گے؟ حکومت قبل از وقت انتخابات پر تیار ہو جائے گی؟
-
کراچی: راستہ مانگنے والا نوجوان تلخ کلامی کے بعد قتل
کراچی کے علاقے لیاقت آباد کی بندھائی کالونی میں بھائی کے ولیمے اور بہن کی شادی کی مشترکہ تقریب میں شریک نوجوان لڑکے کو قتل کر دیا گیا۔
-
وزیر اعلیٰ پنجاب آج مصروف دن گزاریں گے
وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی آج مصروف دن گزاریں گے۔
-
ملک میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 900 میگا واٹ ہو گیا
ملک بھر میں بجلی کا بحران برقرار ہے، بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 900 میگا واٹ ہو گیا۔
-
ناانصافی کا نظام اب بکھر رہا ہے: اسد عمر
پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔
-
سندھ میں سچ بولنے پر صحافیوں کو قتل کیا جا رہا ہے، فواد چوہدری
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ فاشزم کی عملی تصویر اس وقت سندھ میں نظر آتی ہے جہاں سچ بولنے پر صحافیوں کو قتل کیا جا رہا ہے۔
-
ہمیں گورنر راج کی ضرورت نہیں اور نہ لگانا چاہتے ہیں: قمر زمان کائرہ
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ ہمیں کسی گورنر راج کی ضرورت نہیں اور نہ ہم لگانا چاہتے ہیں۔
-
پاک بحریہ کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن
پاک بحریہ کا حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ سندھ اور بلوچستان کے علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری ہے۔
-
کراچی، بارش کا پانی کہاں کہاں موجود؟
کراچی میں نکاسیٔ آب کے ناقص انتظامات کے باعث مختلف سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ہے۔
-
پاکستان میں کورونا وائرس نے مزید 8 افراد کی جان لے لی
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء نے مزید 8 افراد کی جان لے لی۔
-
کراچی: شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل
کراچی کے علاقے بھینس کالونی پیرانو گوٹھ میں شوہر نے بیوی کوقتل کردیا۔
-
کراچی، سندھ اسمبلی روڈ زیر آب، آج بھی بارش کا امکان
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج بھی بارش ہوگی۔ اس کے علاوہ سکھر، لاڑکانہ، نوابشاہ اور دادو سمیت ملک بھر میں بارش ہو سکتی ہے۔
-
اسلامی نظریاتی کونسل میں علمائے کرام کا اجتماع
اسلامی نظریاتی کونسل میں علمائے کرام کے اجتماع میں محرم الحرام کے لیے منظور کردہ ضابطہ اخلاق کے نفاذ پر زور دیا گیا۔
-
کراچی کو خراب کرنے میں ہم سب کا ہاتھ ہے، وزیراعلیٰ سندھ
شہری منصوبہ بندی پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دو ہزار تین میں بائیس شاہراہیں کمرشل کردی گئیں، دو منزلہ عمارت کی جگہ بلند عمارتیں بن گئیں۔
-
کراچی میں بارش کا اسپیل طویل، کہیں ہلکی کہیں تیز بارش
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں مزید دو روز کہیں ہلکی کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں مزید دو روز کہیں ہلکی کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔ -
پرویز الٰہی کے حلف لینے پر رانا ثناء کی ہوائیاں اڑ گئیں، مونس الٰہی
(ق) لیگ کے رہنما نے کہا کہ ابھی تو ماڈل ٹاؤن میں جو قتل عام آپ نے کیا تھا اس کا حساب دینا ہے۔