Categories
Breaking news

پشاور ایئرپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والے 24 مسافروں میں کورونا کی تصدیق

پشاور ایئرپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والے 24 مسافروں میں کورونا کی تصدیق

ایئرپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والے 24 مسافروں میں کورونا کی تصدیق ہوگئی ، مسافروں میں کوروناکی نشاندہی تربیت یافتہ سراغ رساں کتوں نے کی۔

تفصیلات کے مطابق پشاور ایئرپورٹ پر سراغ رساں کتوں کی مدد سے مسافروں کے سویب ٹیسٹ جاری ہے ، تربیت یافتہ سراغ رساں کتوں نے 24 مسافروں میں کوروناکی نشاندہی کردی۔

پی کے 218 کے ذریعےپہنچنے والے 128مسافروں کے ریپڈ ٹیسٹ کئے گئے، جس میں سے 24مسافروں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ، مسافروں نے احتجاج کرنے ہوئے قرنطینہ جانے سے انکار کیا ، جس پر ائیر پورٹ انتظامیہ نے پولیس طلب کر لی۔

پشاورائیرپورٹ منیجر نے ضلعی انتظامیہ اور ایمبولینس بھی طلب کرلی ہے، مسافروں کو قرنطینہ سینٹر منتقل کردیا گیا، جہاں انکا دوبارہ ٹیسٹ لیا جائے گا اور کرونا منفی آنے پر انہیں گھر روانہ کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *