Categories
Breaking news

پشاور ایئرپورٹ سے ایک لاکھ 20 ہزار ریال شارجہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی

پشاور ایئرپورٹ سے ایک لاکھ 20 ہزار ریال شارجہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی

ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے عملے نے پشاور ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے شارجہ جانے کے لیے پہنچے والے مسافر کے قبضے سے ایک لاکھ 20 ہزار سعودی ریال برآمد کر لیے۔

اے ایس ایف ترجمان کے مطابق مسافر بخت محمد نے کرنسی بیگ کے اندر رکھی ہوئی جیکٹ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران کرنسی برآمد کرکے منی لانڈرنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔

واضح رہے کہ کرنسی کی مالیت مقامی کرنسی میں 56 لاکھ 2 ہزار 300 روپے سے زائد بنتی ہے۔

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ رقم سمیت مزید کارروائی کے لیے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *