
خیبر پختون خوا کے دارالحکومت پشاور میں زونل رویت ہلال کمیٹی کو ماہ شوال کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔
پشاور میں قاری عبدالرؤف مدنی کی زیر زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔
زونل رویت ہلال کمیٹی کو پشاور کے نواحی علاقے سوڑیزئی سے 12 شہادتیں اور مردان سے 3 شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔
قاری عبدالرؤف مدنی اور اُن کی ٹیم اجلاس میں شہادتوں کی شرعی حیثیت جانچ رہی ہے، جس کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو اس حوالے سے آگاہ کیا جائے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں چاند دیکھنے کا دورانیہ 37 منٹ ہے، اس دوران موسم ابر آلود رہے گا، جس کی وجہ سے چاند نظر آنے کا امکان کم ہے۔
محکمہ موسمیات پہلے ہی کہہ چکا ہے کہ اس وقت چاند کی عمر 17 گھنٹے ہے اور چاند دکھائی دینے کے لیے اس کی عمر 19 گھنٹے ہونا ضروری ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
Table of Contents
شوال کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری
عیدالفطر کل ہوگی یا پرسوں، سب کو ماہ شوال کا چاند نظر آنے کاانتظار ہے۔
-
خواجہ سعد رفیق کی ڈویژنل سپرنٹینڈنٹس کو اہم ہدایت
وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ڈویژنل سپرنٹینڈنٹس کو عید کے موقع پر اہم ہدایت کردی۔
-
لوگوں کی جانب سے ایف آئی آر درج کروائی گئی ہے، رانا ثناء اللّٰہ
وزیر داخلہ نے کہا کہ لیکن جو لوگ قانونی راستہ اختیار کر رہے ہیں اس میں رکاوٹ نہیں بنیں گے۔
-
احسن اقبال نے ماہرین سے ترقیاتی بجٹ کیلئے تجاویز مانگ لیں
وفاقی وزیر احسن اقبال نے ماہرین کو ترقیاتی بجٹ کےلیے تجاویز دینے کی دعوت دے دی۔
-
فاضل والا میں بیوی کا قتل، شوہر کیخلاف مقدمہ درج، گرفتاری کیلئے چھاپے
لودھراں سے پولیس کے مطابق مقدمہ خاتون کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے مندرجات کے مطابق آسیہ پروین کو 10 نومبر 2021 کو مبینہ طور پر شوہر نے قتل کیا۔ خاتون کے جسم پر تشدد کے نشانات تھے۔
-
عمران خان کے ایما پر مسجد نبویﷺ کے واقعے کی منصوبہ بندی کی گئی، حنیف عباسی
حنیف عباسی نے کہا کہ بدترین دشمن کے سامنے بھی مسجد میں کوئی بات نہیں کرتا۔ مسجد نبوی ﷺ کے واقعہ کی پلاننگ عمران خان اور شیخ رشید نے کی۔ شیخ رشید کا بھتیجا بھی پلاننگ میں شامل رہا۔
-
میرے لیٹر جاری کرنے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کی تقریب حلف برداری غیر آئینی ہے، گورنر پنجاب
عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں ہونیوالی واردات سب نے دیکھی ہے۔
-
وزارت توانائی کا ملک میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا دعویٰ
وزارت توانائی نے بھرپور کوشش سے 2500 میگا واٹ سے زائد اضافی بجلی سسٹم میں شامل کی ہے۔
-
ابھی صرف ڈھائی ہفتے ہوئے ہیں عمران خان، چیخیں کیوں نکل رہی ہیں، مریم اورنگزیب
مریم اورنگزیب نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کو دو دو بار گرفتار کیا گیا ، پھر بھی کچھ نہیں ملا، چار سال آپ نے چوری، کرپشن کے الزامات لگائے،آپ ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکے۔
-
پیپلز پارٹی نے پنجاب میں سینئر منسٹر شپ سمیت 3 وزارتیں مانگ لیں، ذرائع
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی وزارت مواصلات، ایک مشیر، ایک معاون خصوصی اور ایک پارلیمانی سیکرٹری کا عہدہ بھی لینا چاہتی ہے۔
-
عمران خان آج فرح خان کے ترجمان کا کردار احسن طریقے سے ادا کر رہے ہیں، فیصل کریم کنڈی
اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ایک ایف آئی آر نے رونے پر مجبور کر دیا مگر خان صاحب گھبرانا نہیں ہے۔
-
شیخ رشید کے بھتیجے کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
شیخ رشید کے بھتیجے راشد شفیق کو مسجد نبوی کےمعاملے پر اشتعال انگیز ویڈیو پر گرفتار کیا گیا تھا۔
-
عمران نیازی کو توشہ خانہ پر ڈاکہ ڈالنے کا حساب دینا پڑے گا، شرجیل میمن
اپنے بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان بتائیں توشہ خانے کے قیمتی تحائف کس قانون کے تحت بیرون ملک فروخت کیے۔
-
پرویز اور مونس الہٰی کی عمران خان کیخلاف پرچہ کٹنے کی مذمت
اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی اورمونس الہٰی نے عمران خان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی مذمت کی
-
میری جان کو خطرہ ہے، 7 لوگ قتل کرنا چاہتے ہیں: شیخ رشید
سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ 7 لوگ مجھے قتل کرنا چاہتے ہیں، میری جان کو خطرہ ہے، میں نے تھانہ سیکریٹریٹ میں درخواست دی ہے، مجھے کچھ ہوا تو اس کے ذمے دار شہباز شریف، نواز شریف، حمزہ شہباز، رانا ثناء اللّٰہ سمیت 7 لوگ ہوں گے۔
-
محنت کش کی ضروریات پوری کرنا حکومت کا فرض ہے: سراج الحق
امیر جماعتِ اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ ہر محنت کش کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنا حکومت کا فرض ہے۔