Categories
Breaking news

پشاور انتظامیہ کی پی ڈی ایم کو جلسے کی اجازت دینے سے معذرت

Advertisement
Advertisement

 پی ڈی ایم کو جلسے کی اجازت دینے سے معذرت

پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے پی ڈی ایم کو کورونا کی موجودہ تشویشناک صورت حال میں جلسے کی اجازت دینے سے معذرت کرلی ہے جب کہ پی ڈی ایم کے میڈیا کوآرڈینیٹر کا کہنا ہےکہ 22 نومبر کو پی ڈی ایم کا جلسہ ہر صورت ہوگا۔

ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر نے پی ڈی ایم کے صوبائی رہنماؤں کو خط لکھا ہے جس میں کورونا کی موجودہ صورت حال میں جلسے کی اجازت دینے سے معذرت کی گئی ہے۔

خط کے مطابق شہر میں کورونا کی صورتحال تشویش ناک ہے اور کورونا کیسز کی شرح 13 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب میڈیا کوآرڈینیٹر پی ڈی ایم عبدالجلیل جان نے جیونیوز سے بات چیت میں بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پابندی کسی صورت برداشت نہیں، 22 نومبر کو پی ڈی ایم کا جلسہ ہر صورت ہوگا۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *