Categories
Breaking news

پشاور: اسپتال میں آکسیجن سپلائی میں کوتاہی کی تحقیقات کا حکم

پشاور:اسپتال میں آکسیجن سپلائی میں کوتاہی کی تحقیقات کا حکم

پشاور کے خیبر ٹیچنگ اسپتال میں آکسیجن سپلائی میں کوتاہی کی تحقیقات کے لیے حکم جاری کردیا گیا ہے۔

حکومت نے اس حوالے سے حکم نامہ جاری کردیا اور انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔

Table of Contents

x
Advertisement

تین رکنی انکوائری کمیٹی اسپتال میں 5، 6 دسمبر کی رات آکسیجن کی سپلائی کی فراہمی کے معاملے کا جائزہ لے گی۔

تحقیقاتی ٹیم کی پروفیسر ڈاکٹر روح المقیم کریں گے جبکہ ڈاکٹر فرحان اور ڈاکٹر سعود اسلام ملک بھی ان کے ساتھ ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

حکم نامے کے مطابق کمیٹی 8 دسمبر کو صبح 10 بجے تک رپورٹ پیش کرے گی، جس میں واقعہ کی وجوہات اور ذمے داروں کا تعین شامل ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *