Categories
Breaking news

پشاورکے اسپتال میں آکسیجن نہ ملنے سے 7 کورونا وائرس مریض جاں بحق

پشاورکے اسپتال میں آکسیجن نہ ملنے سے 7 کورونا وائرس مریض جاں بحق

خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور کے خیبر ٹیچنگ اسپتال میں آکسیجن سلنڈر بروقت نہ پہنچنے کے باعث کورونا وائرس کے 7 مریض جاں بحق ہو گئے۔

خیبر ٹیچنگ اسپتال کے حکام کے مطابق واقعہ گزشتہ شب پیش آیا، جس میں آکسیجن کی مسلسل فراہمی نہ ملنے سے مریض دم توڑ گئے۔

خیبر ٹیچنگ اسپتال کے مزیدتین ڈاکٹرز میں کورونا وائرس کی تصدیق

ڈاکٹر ظفر آفریدی نے کہا کہ اسپتال میں اب تک کورونا وائرس کے باعث 23 افراد انتقال کر گئے ہیں۔

x
Advertisement

اسپتال کے حکام نے یہ بھی بتایا ہے کہ آکسیجن سلنڈر بر وقت نہ پہنچنے سے دیگر وارڈز کے مریض بھی متاثر ہوئے۔

دوسری جانب خیبر ٹیچنگ اسپتال کے ترجمان کا مؤقف ہے کہ اسپتال کو روال پنڈی سے آکسیجن سلنڈر فراہم کیئے جاتے ہیں، راولپنڈی سے آکسیجن کے سلنڈر بروقت نہیں پہنچے۔

یہ بھی پڑھیے

ترجمان خیبر ٹیچنگ اسپتال کا مزید کہنا ہے کہ سردی کے سبب مریضوں کو آکسیجن کی ضرورت زیادہ رہتی ہے۔

خیبر ٹیچنگ اسپتال کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ آکسیجن سلنڈر کی پہنچنے میں تاخیر پر معلومات بھی لی جا رہی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *