Categories
Breaking news

پشاورماسک نہ پہننے پر ضلعی انتظامیہ نے کارروائی، 52 افراد گرفتار

پشاور کارروائی

پشاور، بی آر ٹی اسٹیشن اور بسوں میں ماسک نہ پہننے پر ضلعی انتظامیہ نے کارروائی شروع کردی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر پولیس نے بنا ماسک کے سفر کرنے والے 52 شہریوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر پشاور نے اس ضمن میں جی ٹی روڈ پر مختلف ٹرانسپورٹ کے اڈوں کا بذات خود معائنہ کیا اورجاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر پشاور نے اس موقع پر ہدایت کی کہ عوام الناس کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی اسٹیشن اور بسوں میں ماسک کا استعمال ہر قیمت پر کیا جائے۔

ڈپٹی کمشنر پشاور نے اپنے دورے کے دوران ہدایت کی بس اڈوں، اسٹیشنز، دکانوں پر نہ صرف ماسک کا استعمال کیا جائے بلکہ عوام اس بات کو بھی یقینی بنائیں کہ گھروں سے نکلتے وقت لازمی ماسک پہنیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *