Categories
Breaking news

پشاور، کورونا مریض میں بھارتی وائرس کی تصدیق

صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں کورونا وائرس سے متاثرہ ایک مریض میں بھارتی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔سیکریٹری صحت کے پی امیتاز حسین شاہ کے مطابق 2 مریضوں میں جنوبی افریقی قسم کے وائرس اور ایک میں بھارتی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، متاثرہ افراد چند دن پہلے یو اے ای سے واپس آئے تھے۔سیکریٹری صحت امیتاز حسین شاہ کے مطابق 12مریضوں کے نمونے ٹیسٹ کے لیے اسلام آباد بھیجے گئے تھے۔امیتاز حسین شاہ کا عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہنا ہے کہ عوام کورونا ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *