Categories
Breaking news

پریڈ گراؤنڈ میں عمران کا ہیلی کاپٹر لینڈ ہونے پر اعتراض نہیں، جی ایچ کیو

عمران خان - فوٹو: فائل
عمران خان – فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے پریڈ گراؤنڈ میں ہیلی کاپٹر لینڈ کرنے کے معاملے پر جی ایچ کیو نے خط لکھ دیا۔

جی ایچ کیو نے اپنے خط میں تحریک انصاف کو آگاہ کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد انتظامیہ کی حدود ہے، ان سے اجازت طلب کی جائے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ جی ایچ کیو کو پریڈ گراؤنڈ میں عمران خان کا ہیلی کاپٹر لینڈ ہونے پر کوئی اعتراض نہیں۔

جی ایچ کیو کے خط کے ذریعے تحریک انصاف کو باضابطہ آگاہ کردیا گیا ہے۔

جی ایچ کیو کے مراسلے کے بعد وفاقی حکومت بہانہ سازی ترک کرے، علی نواز اعوان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی نواز اعوان کا کہنا ہے کہ 26 تاریخ کو فیض آباد کے مقام پر اجتماع ہوگا، امت مسلمہ کے لیڈر کو گولیاں لگیں لیکن ایف آئی آر نہیں ہوئی۔

علی نواز اعوان نے کہا کہ اب جی ایچ کیو نے پریڈ گراؤنڈ کی اجازت دے دی، جی ایچ کیو نے اجازت دے دی، جبکہ ڈپٹی کمشنر نے منع کردیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ وفاقی حکومت کے اپنے الرٹس کے مطابق عمران خان کی سلامتی کو خطرات لاحق ہیں، عمران خان کی پُرامن حقیقی آزادی مارچ میں بحفاظت شرکت کے لیے ہیلی کاپٹر کا استعمال اہم ہے۔

علی اعوان نے کہا کہ جی ایچ کیو کے این او سی کے بعد ہیلی کاپٹر کی آمد و روانگی میں رکاوٹ ڈالنے کا کوئی جواز نہیں، جی ایچ کیو کے مراسلے کے بعد وفاقی حکومت بہانہ سازی ترک کرے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *