
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) کی جانب سے سیالکوٹ میں سری لنکن شہری پریانتھا کمارا قتل کیس میں سزائے موت پانے والے قیدی نے فیصلہ چیلنج کردیا۔
قیدی حافظ محمد تیمور نے انسداد دہشتگردی کورٹ کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہے، جس میں ملزم کی جانب سے بریت اپیل دائر کی گئی ہے۔
حافظ محمد تیمور کی جانب سے دائر اپیل میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ استغاثہ شہادت کی بنیاد پر ملزم کے خلاف جرم ثابت کرنے میں ناکام رہا، ملزم حافظ تیمور پر الزام ہے کہ اس نے سری لنکن شہری کے سر پر اینٹ ماری، فرانزک سائنس ایجنسی کی رپورٹ میں اینٹ مارنے سے متعلق رپورٹ منفی ہے۔
اپیل میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ چشم دید گواہوں کی شہادتیں بھی قانونی تقاضے پورے نہیں کرتیں، سری لنکن شہری کو قتل کرنے کا وقوعہ باقاعدہ منظم منصوبے کے تحت نہیں تھا، بلکہ ان کا قتل حادثاتی تھا۔
دائر اپیل میں کہا گیا ہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے ٹھوش شواہد کے بغیر 6 افراد کو سزائے موت سنائی، سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں کسی ہجوم میں ہر ملزم کے کردار کی شناخت نہیں ہوسکتی، ہجوم میں ہر ملزم کے کردار کی شناخت نہ ہونے پر اسے سزا بھی نہیں دی جاسکتی۔
یہ بھی پڑھیے
- پریانتھا کمارا قتل کیس کا تحریری فیصلہ جاری
- پریانتھا کمارا قتل کیس کا فیصلہ، 6 کو سزائے موت 9 کو عمر قید، 1 بری
اپیل میں یہ استدعا کی گئی ہے کہ عدالت انسداد دہشتگردی کورٹ کا سری لنکن شہری کو قتل کے جرم میں ملزم کو سزائے موت دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔
خیال رہے کہ کچھ روز قبل انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 6 افراد کو سزائےموت اور 82 مجرمان کو قید کی سزائیں دی تھیں جبکہ ایک ملزم کو بری کر دیا تھا۔
سیالکوٹ میں 3 دسمبر کو توہین مذہب کے الزام میں سیکڑوں افراد نے فیکٹری کے سری لنکن منیجر کو تشدد کرکے قتل کیا اور اُس کی لاش جلادی تھی۔
قومی خبریں سے مزید
-
Table of Contents
حکومت کا ناقص کارکردگی والے بورڈز کی ازسر نو تشکیل کا فیصلہ
حکومت نے ناقص کارکردگی والے بورڈز کی ازسر نو تشکیل کا فیصلہ کیا ہے، ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز تبدیل ہوں گے
-
وزارت اعلیٰ کے حلف کا معاملہ، حمزہ شہباز کی نئی درخواست دائر
وزارت اعلیٰ کا حلف نہ لینے کے معاملے پر حمزہ شہباز نے نئی درخواست تیار کرکے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کردی ہے۔
-
جلد امپورٹڈ حکومت سے جان چھوٹے گی، شیخ رشید
سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ فوج عوام کی رائے کی قدر کرتی ہے، جلد امپورٹڈ حکومت سے جان چھوٹے گی
-
ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن پرجانبداری کا الزام ، PTI کی درخواست پر سماعت
اسلام آباد ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کی ممنوع فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن پر مبینہ جانبداری کے الزام کی درخواست کی سماعت جاری ہے، درخواست میں 17سیاسی جماعتوں کے خلاف کیسز کا فیصلہ ایک ماہ میں کرنےکی استدعا کی گئی ہے۔
-
پرویز الہٰی کی حمزہ شہباز کیخلاف درخواست، پولیس سے جواب طلب
لاہور کی سیشن عدالت نے پرویز الہٰی کی حمزہ شہباز و دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرنےکی درخواست پر پولیس کو 29 اپریل تک جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
-
پی ٹی آئی کا کل الیکشن کمیشن پنجاب کے دفتر کے سامنے احتجاج کا اعلان
چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کی کال پر کل دوپہر 12 بجے الیکشن کمیشن پنجاب کے دفتر کے سامنےاحتجاج کیا جائے گا۔
-
پاکستانی وزیر خزانہ کے ساتھ بامقصد بات چیت ہوئی، IMF
آئی ایم ایف مشن چیف پاکستان نیتھن پورٹر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے وزیر خزانہ کے ساتھ بامقصد بات چیت ہوئی ہے۔
-
ہمارے خاندان میں خلا پیدا کرنے کی سازش ہوئی، مونس الٰہی
گجرات میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے خلاف جب بھی سازش ہوئی، (ن) لیگ کے ہاتھوں ہوئی۔
-
پی ٹی آئی کا وزیراعظم کے خلاف عدالت جانے کا اعلان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کردیا
-
پی ٹی آئی کی نظر میں 30 مارچ سے قبل ہم نفیس تھے، امین الحق
وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی نظر میں ہم 30 مارچ سے قبل نفیس اور باوفا تھے ،اچانک ہم دہشت گرد اور بےوفا بن گئے۔
-
مراسلے کو جلسوں میں تماشا بنادیا گیا، رانا ثناء اللّٰہ
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے سفارتی مراسلے کو جلسے، جلوسوں میں تماشہ بنا کر ملکی مفاد کو نقصان پہنچایا جارہا ہے۔
-
حمزہ شہباز کا حلف، وزیراعظم ہاؤس کا صدر کو خط
خط میں لکھا گیا ہے کہ اس سلسلے میں لاہور ہائی کورٹ کے حکم کی پیروی لازمی ہے اور اس میں غور و خوض کی کوئی گنجائش نہیں۔
-
لندن، ایون فیلڈ کے اطراف پی ٹی آئی کارکنوں کا احتجاج
مظاہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں فوری انتخابات کرائے جائیں، احتجاج کے باعث ایون فیلڈ کے اطراف پولیس کی نفری موجود رہی۔
-
الیکشن کمیشن پر جانبداری کا الزام، پی ٹی آئی کی درخواست پرسماعت آج ہوگی
درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو ہدایت کی جائے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ جانبدارانہ رویہ نا رکھے۔
-
وزیراعظم کی اپنے والدین کی قبروں پر فاتحہ خوانی
قبل ازیں لاہور کے دورے کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کوٹ لکھپت جیل کا دورہ کیا، انہوں نے قیدیوں سے ملاقات کی اور جیل انتظامات کا جائزہ لیا۔
-
ڈیفالٹ کا کوئی چانس نہیں، ہمیں مشکل فیصلے کرنا ہوں گے، مفتاح اسماعیل
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ہمیں مشکل فیصلے کرنے ہوں گے، ملک کے ڈیفالٹ کرنے کا کوئی چانس نہیں۔