
پیپلز یونیورسٹی شہید بینظیر آباد میں مبینہ طور پر ہراسانی اور تشدد کا شکار ہونے والی ہاؤس آفیسر پروین رند انصاف کی تلاش میں ننگے پاؤں سندھ ہائی کورٹ پہنچ گئیں۔
چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے معاملے کا نوٹس لیا تھا اور رجسٹرار یونیورسٹی سمیت متعلقہ حکام کو آج طلب کر رکھا ہے۔
اس موقع پر پروین رند نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غلام مصطفیٰ راجپوت ابھی تک گرفتار نہیں ہوا، اسے سپورٹ کیا جا رہا ہے۔
Table of Contents
پروین رند کا ملزمان کی گرفتاری اور خود کی سیکیورٹی کا مطالبہ
پیپلز میڈیکل یونیورسٹی نوابشاہ میں مبینہ تشدد کا شکار نرسنگ ہاؤس افسر پروین رند نے ذمہ داروں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کردیا۔
انہوں نے بتایا کہ اپنے روم میں موجود تھی کہ 3 عورتیں داخل ہوئیں، جنہوں نے مجھ پر تشدد کیا، گھسیٹا اور پوری یونیورسٹی کے سامنے مجھے مارا۔
پروین رند نے کہا کہ یہ واقعہ شہید بینظیر یونیورسٹی میں پیش آیا جس کی انتظامیہ کو شکایت کی گئی لیکن ان کی جانب سے کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔
پروین رند نے الزام لگایا کہ ہاسٹل میں بچیاں خودکشیاں نہیں کرتیں، سندھ کی بیٹیوں کو مار کر خودکشی کا رنگ دیا جاتا ہے، انہیں پنکھے سے لٹکایا جاتا ہے، یہ لوگ مل کر ان بچیوں کو مارتے ہیں۔
گورنر کی پروین رند کو سیکیورٹی دینے کی ہدایت
یہ بھی پڑھیے
دوسری جانب گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پیپلز میڈیکل یونیورسٹی شہید بینظیر آبادکی ہاؤس آفیسر پروین رند کو مناسب اور فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
گورنر سندھ نے آئی جی سندھ کو ہدایت کی ہے کہ اس بارے میں میڈیا رپورٹس سے متعلق تفصیلات فوری پیش کی جائیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
دعا منگی کیس میں قیدی کا فرار، ملزم ASI مدعی بن گیا
دعا منگی اغوا کیس میں قیدی زوہیب قریشی کے فرار کیس میں اہم موڑ آگیا، اے ایس آئی خالد خود کو بچانے کیلئے مدعی بن گیا، خالد کی ہدایت پر ہی دونوں ہیڈکانسٹیبل مفرور زوہیب کو باہر لاتے تھے۔
-
عمران خان کا دل رکھنے کیلئے مونس الہٰی نے کچھ فقرے کہے: طلال چوہدری
مسلم لیگ نون کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کا دل رکھنے کے لیے مونس الہٰی نے کچھ فقرے کہہ دیے۔
-
توہینِ عدالت کیس، رانا شمیم کے وکیل بیمار ہو گئے
اسلام آباد ہائی کورٹ نے توہینِ عدالت کیس میں سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کے وکیل کے بیمار ہونے پر سماعت ملتوی کر دی۔
-
جسٹس (ر) گلزار کی سیکیورٹی کیخلاف درخواست قابلِ سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد کو اضافی فول پروف سیکیورٹی دینے کی درخواست قابلِ سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
-
وزیراعظم کے کل دورۂ لاہور کا امکان
وزیراعظم عمران خان کے کل لاہور کا دورہ کرنے کا امکان ہے جہاں وہ وزیراعلیٰ اور گورنر پنجاب سے ملاقاتیں کریں گے۔
-
شاہد خاقان کا کیسز کی سماعت ٹی وی پر دکھانے کا مطالبہ
مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مطالبہ کیا ہے کہ کیسز کی سماعت ٹی وی پر نشر کی جائے، احتساب عوام کو دکھایا جائے۔
-
مولانا آف شور سیاست پر یقین نہیں رکھتے، حافظ حمد اللّٰہ
ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللّٰہ کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین اور مولانا فضل الرحمٰن کی خفیہ ملاقات کی خبر میں صداقت نہیں ہے۔
-
61 فیصد پاکستانی بند اسکول کھلنے پر خوش، سروے رپورٹ
اپسوس پاکستان نے کورونا وائرس کی وباء کے بعد اسکول کھلنے کے حوالے سے عوام کی آراء پر مبنی نیا سروے جاری کر دیا۔
-
کورونا کیسز، پاکستان فہرست میں 44 ویں نمبر پر پہنچ گیا، مزید 27 اموات
پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 44 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس کے کیسز کی شرح 5 اعشاریہ 40 فیصد ریکارڈ کی گئی، جبکہ مزید 27 کورونا مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔
-
فیصل آباد کے 5 حکومتی ایم این اے رابطے میں ہیں، طلال چودھری
مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چودھری نے دعویٰ کیا ہے کہ فیصل آباد کے 7 میں سے 5 حکومتی رکن قومی اسمبلی (ن) لیگ سے رابطے میں ہیں۔
-
دوراندیش اتحادی حکومت چھوڑ دیں گے، احسن اقبال
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوجاتی ہے تو دو آپشن ہیں۔
-
لاپتا صحافی مدثر نارو کا بیٹا سچل 4 سال کا ہوگیا
لاپتا صحافی مدثر نارو کا بیٹا سچل 4 سال کا ہوگیا جو اپنی سالگرہ کے دن دادی کے ہمراہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوا۔
-
صدارتی نظام پر بحث کے پیچھے کون ہے؟ رضا ربانی
پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی کا کہنا ہے کہ اٹھارہویں ترمیم پر حملہ اس بات کو بےنقاب کرتا ہے کہ صدارتی طرزِ حکومت پر بحث کے پیچھے کون سا ہاتھ ہے۔
-
نوابشاہ، بھنڈ برادری کے 5 افراد کی نمازے جنازہ ادا، دھرنا ختم
پولیس کی جانب سے ورثاء کی مدعیت میں مقدمہ درج کرنے کی یقین دہانی پر قومی شاہراہ پر 3 روز سے جاری دھرنا ختم کردیا گیا۔
-
وزیراعظم عمران خان سے ایرانی وزیر داخلہ کی ملاقات
ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان نے پاک ایران تجارت اور علاقائی رابطے بڑھانے کے لیے دو طرفہ اشتراک کی اہمیت پر زور دیا۔
-
سرکاری کمپنیوں میں حکومتی کنٹرول کم کریں، آئی ایم ایف
گورنمنٹ کمپنیز گورننس اور آپریشنز بل 2021 کے تحت حکومت صرف سرکاری کمپنیوں کی کارکردگی چیک کرسکے گی۔