Categories
Breaking news

پرویز مشرف کی واپسی کے لیے سہولت فراہم کرنا چاہتے ہیں، اعظم نذیر تارڑ

پرویز مشرف کی واپسی کے لیے سہولت فراہم کرنا چاہتے ہیں، اعظم نذیر تارڑ

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کو وطن واپس لانے کے لیے سہولت فراہم کرنا چاہتے ہیں، مشرف کو سزا ہوئی تھی، وہ واپس آئیں اور عدالت ان کے معاملے کو دیکھے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم سے جسٹس فائز عیسٰی نظرثانی اپیل پر بات کروں گا، کابینہ اجلاس میں یہ معاملہ اٹھاؤں گا۔

پرویز مشرف کی وطن واپسی سے متعلق اہلخانہ کا اہم پیغام

اہلخانہ کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کی وطن واپسی سے متعلق سرکاری اور غیرسرکاری ذرائع کی طرف سے رابطہ کیا گیا ہے، ہم اس کوشش پر تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ مستقل سیکرٹری قانون کے لیے حکومت سے مطالبہ کروں گا۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ موجود صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن احسن بھون نے کہا کہ وکلا کے مسائل حل کرنے کے لیے اقدام پر وزیر قانون کے شکر گزار ہیں، سپریم کورٹ بار ہاؤسنگ سوسائٹی کے لیے وزیراعظم نے اقدامات کی ہدایت کی۔

احسن بھون نے کہا کہ حکومت جسٹس فائز عیسٰی کیس میں نظرِثانی اپیل واپس لے، پرویز مشرف کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.