Categories
Breaking news

پرویز خٹک کا ق لیگ قیادت سے رابطہ، کوئی حتمی بات نہیں ہوسکی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ (ق) سے وزیر دفاع پرویز خٹک نے ایک مرتبہ پھر ق لیگ سے رابطہ کیا ہے جبکہ آج جلسے کے بعد ملاقات بھی ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر دفاع پرویز خٹک نے ق لیگ کی قیادت سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، جبکہ حکومتی وفد سے آج جلسے کے بعد باقاعدہ ملاقات کی جائے گی۔

ق لیگ سے درخواست ہے درست دھارے کی طرف آئیں، خرم دستگیر

خرم دستگیر نے کہا کہ امر بالمعروف کے نعرے دہشتگردی کیخلاف جنگ کرنے والوں کو اچھے لگتے ہیں، امر بالمعروف کے نعرے امن قائم کرنے والوں کو اچھے لگتے ہیں۔

ذرائع مسلم لیگ (ق) کا کہنا ہے کہ آج کی ٹیلیفونک گفتگو میں کوئی حتمی بات نہیں ہوئی، مسلم لیگ (ق) وزارت اعلیٰ سے کم کسی بات پر گفتگو کے لیے تیار نہیں ہیں۔

ذرائع ق لیگ کا کہنا ہے کہ حکومت نے ابھی تک کسی قسم کی پیشکش کی، نہ کوئی جواب دیا، آج شام ن لیگ وفد سے ملاقات کے بعد صورتحال واضح ہو جائے گی۔

ذرائع ق لیگ کا کہنا ہے کہ آج ن لیگ اور پی ٹی آئی وفد سے ملاقات کے بعد مستقبل کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.