Categories
Breaking news

پرویز خٹک نے مزید ’سرپرائز‘ کا عندیہ دے دیا

پرویز خٹک نے مزید ’سرپرائز‘ کا عندیہ دے دیا

پی ٹی آئی رہنما و سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے عوام کو مزید سرپرائزز کا عندیہ دے دیا۔

پرویز خٹک نے گزشتہ روز اسمبلی تحلیل ہونے اور قومی اسمبلی میں تحریکِ عدم اعتماد کے مسترد ہونے کے بعد ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’کیا آپ سب نے سرپرائز کو انجوائے کیا؟ مزید سرپرائزز کے لیے بھی تیار رہیں۔‘

ساتھ ہی سابق وفاقی وزیر نے ’BehindYouSkipper‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

کرکٹ کھیلو، ملک سے مت کھیلو، سعید غنی کا محمد حفیظ کو کرارا جواب

وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے سابق قومی کرکٹر محمد حفیظ کو سیاست میں مداخلت کرنے پر کھری کھری سُنا دیں۔

واضح رہے کہ ملک میں قومی اسمبلی ختم اور وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی، ملک میں آئینی بحران پیدا ہوگیا۔

گزشتہ روز ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد کو پاکستان کے اندرونی معاملات ، پارلیمانی کارروائی میں بیرونی مداخلت اور غیر آئینی قرار دیتے ہوئے مسترداوراجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.