Categories
Breaking news

پرویز الہیٰ کو بحال کرنے کا لاہور ہائیکورٹ کا تحریری حکم جاری

پرویز الہیٰ کو بحال کرنے کا لاہور ہائیکورٹ کا تحریری حکم جاری

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو بحال کرنے کا لاہور ہائیکورٹ کا تحریری حکم جاری کردیا گیا، پرویز الہٰی کی اسمبلی تحلیل نہ کرنے کی یقین دہانی پر گورنر کا نوٹیفکیشن معطل کیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے حکم نامے میں کہا گیا کہ گورنر کے 19 اور 22 دسمبر کے نوٹیفکیشن معطل کیے جاتے ہیں، گورنر کے نوٹیفکیشن 11 جنوری تک معطل رہیں گے۔

پرویز الہٰی نے انڈرٹیکنگ لکھ کر مونس الہٰی کے حوالے کی، ذرائع

ذرائع کا کہنا ہے کہ مونس الہٰی نے زمان پارک میں عمران خان، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور بیرسٹر علی ظفر سے ملاقات کی۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ اگر پرویز الہٰی اعتماد کا ووٹ لینا چاہیں تو عدالت کا یہ حکم انہیں نہیں روکے گا۔

فیصلے میں پرویز الہٰی کی انڈرٹیکنگ کو بھی تحریر کیا گیا ہے۔

فیصلے کے متن کے مطابق گورنر کے وکیل نے یقین دہانی کروائی کہ اگر پرویز الہٰی اعتماد کا ووٹ لینے کی یقین دہانی کروائیں تو نوٹیفکیشن واپس لینے کو تیار ہیں۔

متن کے مطابق پرویز الہٰی کے وکیل نے کہا کہ انہیں گورنر کی آفر تحریری طور پر ملی تو وہ جواب دیں گے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *