
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ لیفٹننٹ جنرل (ر) فیض حمید ڈنڈی نہ مارتے تو عمران خان کسی کو جیلوں میں بھی بند نہ کرواتے۔
نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں پرویز الہٰی نے چوہدری شجاعت حسین سے تعلقات کی بحالی کی تصدیق کی اور کہا جمعہ اُن کے ساتھ ہی پڑھا ہے۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ جنرل فیض حمید نے چیئرمین نیب کو کہا پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کو اندر کردیں، ہم نے جنرل باجوہ سے شکایت کی تو انہوں نے جنرل فیض کی اچھی ٹھکائی کی۔
چوہدری پرویز الہٰی نے مزید انکشاف کیا کہ جنرل فیض کا کہنا تھا کہ انہیں عمران خان نے اندر کرنے کو کہا ہے۔
عثمان بزدار نے پنجاب کا بیڑا غرق کردیا تھا، میں نے 4 ماہ میں سب ٹھیک کیا، پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ کے دوران ایک دن آرام نہیں کیا، مگر اب اوپر سے ڈنڈا چل گیا تو چل گیا۔
وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ اسمبلی توڑنے کی سمری پر دستخط کرکے عمران خان کو دے چکا ہوں مگر اسمبلیاں توڑنا ملک اور معیشت کے لیے نقصان دہ ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اسمبلیاں توڑنے کی تاریخ اچانک نہیں دی، اسٹیبلشمنٹ چاہتی ہے کہ وفاقی اور صوبائی دونوں حکومتیں چلتی رہیں۔
چوہدری پرویز الہٰی نے یہ بھی کہا کہ جب حلف لیا تو عمران خان نے کہا کہ 2، 3 دن میں اسمبلیاں توڑدوں گا، میں نے جواب دیا یہ حکومت آپ کی امانت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ والے شرارتیں کرتے ہیں، ان کے کچھ ٹارگٹ ہیں، وہ ادھر، اُدھر بیٹھ کر لوگوں کو فیڈ کرتے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عمران خان کو 3 ماہ پہلے کہا تھا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ ہمارے اور آپ کے محسن ہیں، انہوں نے ہمیں بٹھا کر باجوہ صاحب کو برا بھلا کہا۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی احسان فراموش نہ بنے، باجوہ صاحب پی ٹی آئی کو اٹھا کر کہاں سے کہاں لے گئے، پوچھتا ہوں آپ اپنے آپ کو سمجھتے کیا ہیں؟
پرویز الہٰی نے کہا کہ 99 فیصد لوگ چاہتے تھے کہ اسمبلیاں نہ ٹوٹیں، میں نے کہا کہ سامان تو سمیٹنے دیں کچھ دن دیں، میں نے کہا 12 دن بعد اسمبلی توڑیں انہوں نے کہا کہ 6 دن بعد توڑیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سولو فلائٹ نواز شریف بھی کرتے تھے سو فارغ ہوگئے، جنرل فیض حمید ڈنڈی نہ مارتے تو عمران خان کسی کو جیلوں میں بھی بند نہ کرواتے۔
پرویز الہٰی نے دوران گفتگو نواز شریف کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ جنرل باجوہ سے کہا تھا کہ شہباز شریف سے زیادہ نواز شریف بہتر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز میں سیاست کو دور تک دیکھنے کی صلاحیت ہے اور اسی لیے ان کا احترام بھی کرتا ہوں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے اس سوال پر کہ کیا 23 دسمبر کو اسمبلیاں ٹوٹ رہی ہیں؟ کے جواب میں کہا کہ کوئی فال نہیں نکال سکتے نہ ہی ہمارے پاس کوئی نجومی ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
آصف زرداری کی چوہدری شجاعت سے ملاقات کی اندرونی کہانی
ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے کہا کہ پرویز الہٰی اسمبلی تحلیل نہیں کریں گے اگر آپ انہیں ہدایات جاری کر دیں۔
-
شکر گڑھ میں بیٹی نے باپ کو کلہاڑی کے وار سے قتل کردیا
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کو گرفتار کرکے مقتول کی بیوی کی مدعیت میں بیٹی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
-
پنجاب سے متعلق حتمی فیصلہ شجاعت حسین کی رضامندی سے مشروط
سابق صدر آصف علی زرداری نے گلبرگ لاہور میں چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی ہے۔
-
کارکن تیار رہیں جلد عام انتخابات ہوں گے، پرویز خٹک
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما پرویز خٹک نے کہا ہے کہ 23 دسمبر کو اسمبلیاں توڑنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
-
وفاق کا کرسمس پر تنخواہ، پنشن ایڈوانس دینے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے کرسمس پر تنخواہوں اور پنشن ایڈوانس میں ادا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
-
شہباز شریف اور آصف زرداری کی ملاقات کی اندرونی کہانی
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کا ٹاسک چوہدری شجاعت کو دینے پر اتفاق کیا۔
-
میری رائے میں ہمیں تحریک عدم اعتماد نہیں لانی چاہیے، علی حیدر گیلانی
پی پی رہنما نے کہا کہ اسمبلیاں توڑنے کا عمل تو ڈکٹیٹر کیا کرتے تھے، کسی وجہ کے بغیر اسمبلیاں تحلیل کرنے کو بڑا معیوب سمجھا جاتا ہے۔
-
وزیراعظم آزاد کشمیر کا وفاق پر اُن کی حکومت گرانے کی کوشش کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت پر نوٹوں سے بھرے بریف کیس مظفر آباد بھجوانے کا الزام لگادیا۔
-
اسمبلیاں ٹوٹنے پر 3 ماہ میں الیکشن کروانا نیوٹرلز کا اصل امتحان ہے، عمران خان
پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ الیکشن نہ کروائے گئے تو پاکستان سیدھا سیدھا ڈیفالٹ کر جائے گا، 66 فیصد پاکستان میں الیکشن ہوگئے تو انہیں بھی عقل آجائے گی۔
-
این ای ڈی کے طالبعلم کے ساتھ جو ہوا وہ بند ہوجانا چاہیے، گورنر کا پولیس کو الٹی میٹم
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے امن و امان کی صورتحال پر ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ این ای ڈی یونیورسٹی کے طالبعلم کے ساتھ کراچی میں جو ہوا وہ بند ہوجانا چاہیئے۔
-
اسمبلیاں تحلیل، امین الحق کا عمران خان سے متعلق دعویٰ
وفاقی وزیر اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما امین الحق نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کا ماضی دیکھیں تو وہ اسمبلیاں تحلیل کرنے کے فیصلے پر یوٹرن لے لیں گے۔
-
عمران خان کی خام خیالی ہے کہ وہ عوام میں مشہور ہے، سلیمان شہباز
وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز نے کہا ہے کہ عمران خان کی خام خیالی ہے کہ وہ عوام میں مشہور ہے۔
-
آصف زرداری کی وزیراعظم سے ملاقات، اہم امور پر گفتگو
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان کے بعد صورت حال پر گفتگو ہوئی۔
-
گورنر ہاوس نوجوانوں کو بہترین مواقع فراہم کرنے کیلئے ایپ بنارہا ہے، کامران ٹیسوری
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ گورنر ہاوس کی بلو بک قواعد پر عمل کرنا لازمی ہوتا ہے، یہ بلو بک جانے سے قبل گرین بک میں تبدیل کرونگا۔
-
جنرل باجوہ عمران خان اور پرویز الہٰی کے بھی محسن ہیں، چوہدری سالک
اپنے بیان میں چوہدری سالک حسین نے کہا کہ پرویز الہٰی اپنی اصلاح کرکے آئیں تو پی ڈی ایم کیلئے قابل قبول ہیں۔
-
ہمارا اتحاد قائم و دائم ہے اور انشاءاللّٰہ رہے گا، مونس الہٰی
ذرائع کے مطابق مونس الہٰی نے پرویز الہٰی کے بیان کےحوالے سے اپنےموقف سے آگاہ کیا۔