
تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی کے بیان سے حیرت ہوئی لیکن یہ اتنی بڑی بات نہیں کہ جس سے تعلقات متاثر ہوں۔
فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ق لیگ ایک الگ سیاسی جماعت ہے، اُن کی رائے مختلف ہوسکتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پرویز الہٰی نے باجوہ کا نام نہ لینے سے متعلق عمران خان سے کوئی بات نہیں کی، وہ تمام میٹنگز میں موجود تھے۔
پرویز الہٰی کے جنرل فیض سے متعلق انکشافات
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ جنرل فیض حمید ڈنڈی نہ مارتے تو عمران خان کسی کو جیلوں میں بھی بند نہ کراتے۔
واضح رہے کہ نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں پرویز الہٰی نے بتایا تھا کہ لیفٹننٹ جنرل (ر) فیض حمید ڈنڈی نہ مارتے تو عمران خان کسی کو جیلوں میں بھی بند نہ کرواتے۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ جنرل فیض حمید نے چیئرمین نیب کو کہا پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کو اندر کردیں، ہم نے جنرل باجوہ سے شکایت کی تو انہوں نے جنرل فیض کی اچھی ٹھکائی کی۔
چوہدری پرویز الہٰی کا اپنے انکشاف میں مزید کہنا تھا کہ جنرل فیض کا بتایا انہیں عمران خان نے اندر کرنے کو کہا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ اسمبلی توڑنے کی سمری پر دستخط کرکے عمران خان کو دے چکا ہوں مگر اسمبلیاں توڑنا ملک اور معیشت کے لیے نقصان دہ ہوگا۔
قومی خبریں سے مزید
-
صدر عارف علوی کی ارجنٹینا کو مبارکباد
عارف علوی نے کہا کہ میسی کے گولز شاندار تھے تاہم فرانس نے بھی زبردست کھیلا اور دو بار کم بیک کیا، امباپے کی ہیٹ ٹرک لوگوں کو ہمیشہ یاد رہے گی۔
-
کراچی کی تمام سیاسی جماعتیں بوریا بستر سمیٹ کر نکل جائیں، خواجہ اظہار
خواجہ اظہار نے کہا کہ عورتوں نے اپنے پیارے کھوئے ہیں مگر آج بھی اپنی زمین سے جڑے ہیں، جو لوگ ایم کیو ایم کو دفن کرنے آئے تھے ان کا نام اور نشان دفن ہوگیا۔
-
تاجروں کے عمران خان کو خط لکھے جانے کے بعد کے پی حکومت متحرک
مشیر داخلہ کا کہنا ہے کہ اسٹریٹ کرائم ،بھتہ اور قبضہ گروپ کی شکایت کیلئے ویب سائٹ کا اجراء کر دیا گیا، جس پر آن لائن شکایت کی جا سکے گی اور گھر بیٹھے ای رپورٹ کروائی جا سکے گی۔
-
عمران خان باجوہ کی وجہ سے بے اختیار تھے تو جرات کر کے فارغ کردیتے، نیئر بخاری
نیئر بخاری نے کہا کہ بیساکھیوں کے عادی عمران خان اسمبلیوں کی تحلیل سے متعلق اب بھی گارنٹیز کے منتظر ہیں۔
-
عمران خان 2023ء میں وزیراعظم بننے جارہے ہیں، اسد عمر کا دعویٰ
پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے مرکزی جنرل سیکرٹری اسد عمر نے دعوی کیا ہے کہ 2023 میں عام انتخابات ہونے اور عمران خان وزیر اعظم بننے جارہے ہیں ۔
-
افراتفری اور انتشار عمران خان کا ایجنڈا ہے، خورشید شاہ
وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ افراتفری اور انتشار عمران خان کا ایجنڈا ہے۔
-
آصف زرداری کی چوہدری شجاعت سے ملاقات کی اندرونی کہانی
ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے کہا کہ پرویز الہٰی اسمبلی تحلیل نہیں کریں گے اگر آپ انہیں ہدایات جاری کر دیں۔
-
شکر گڑھ میں بیٹی نے باپ کو کلہاڑی کے وار سے قتل کردیا
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کو گرفتار کرکے مقتول کی بیوی کی مدعیت میں بیٹی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
-
پرویز الہٰی کے جنرل فیض سے متعلق انکشافات
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ جنرل فیض حمید ڈنڈی نہ مارتے تو عمران خان کسی کو جیلوں میں بھی بند نہ کراتے۔
-
پنجاب سے متعلق حتمی فیصلہ شجاعت حسین کی رضامندی سے مشروط
سابق صدر آصف علی زرداری نے گلبرگ لاہور میں چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی ہے۔
-
کارکن تیار رہیں جلد عام انتخابات ہوں گے، پرویز خٹک
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما پرویز خٹک نے کہا ہے کہ 23 دسمبر کو اسمبلیاں توڑنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
-
وفاق کا کرسمس پر تنخواہ، پنشن ایڈوانس دینے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے کرسمس پر تنخواہوں اور پنشن ایڈوانس میں ادا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
-
شہباز شریف اور آصف زرداری کی ملاقات کی اندرونی کہانی
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کا ٹاسک چوہدری شجاعت کو دینے پر اتفاق کیا۔
-
میری رائے میں ہمیں تحریک عدم اعتماد نہیں لانی چاہیے، علی حیدر گیلانی
پی پی رہنما نے کہا کہ اسمبلیاں توڑنے کا عمل تو ڈکٹیٹر کیا کرتے تھے، کسی وجہ کے بغیر اسمبلیاں تحلیل کرنے کو بڑا معیوب سمجھا جاتا ہے۔
-
وزیراعظم آزاد کشمیر کا وفاق پر اُن کی حکومت گرانے کی کوشش کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت پر نوٹوں سے بھرے بریف کیس مظفر آباد بھجوانے کا الزام لگادیا۔
-
اسمبلیاں ٹوٹنے پر 3 ماہ میں الیکشن کروانا نیوٹرلز کا اصل امتحان ہے، عمران خان
پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ الیکشن نہ کروائے گئے تو پاکستان سیدھا سیدھا ڈیفالٹ کر جائے گا، 66 فیصد پاکستان میں الیکشن ہوگئے تو انہیں بھی عقل آجائے گی۔