Categories
Breaking news

پرویز الہٰی کچھ دیر میں لاہور روانہ ہوں گے

پرویز الہٰی کچھ دیر میں لاہور روانہ ہوں گے

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کچھ دیر میں اسلام آباد سے لاہور روانہ ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی ارکان پنجاب اسمبلی سے رابطے کر کے سپورٹ حاصل کرنیکی کوشش کریں گے۔

خیال رہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے پنجاب میں وزیر اعلیٰ بننے کیلئے لابنگ تیز کردی ہے اور تمام گروپوں سے رابطے کر رہے ہیں۔

پرویز الٰہی کی وزیراعلیٰ بننے کیلئے لابنگ تیز، تمام گروپوں سے رابطے

لاہور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی نے…

گزشتہ روز چوہدری پرویز الہٰی سے ترین گروپ کے رکن پنجاب اسمبلی و مشیر وزیراعلیٰ پنجاب برائے ایکسائز سید رفاقت علی شاہ گیلانی نے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی، ملاقات میں رکن قومی اسمبلی حسین الہٰی، صوبائی وزیر حافظ عمار یاسر، سینیٹر کامل علی آغا اور چوہدری گل زمان بھی موجود تھے۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پنجاب میں بدلتی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی تھی اور سید رفاقت علی شاہ گیلانی نے پرویز الہٰی کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی تھی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.