Categories
Breaking news

پرویز الہٰی کا ڈپٹی اسپیکر پر ن لیگی ارکان کی معطلی کیلئے دباؤ ہے: طاہر سندھو

پرویز الہٰی کا ڈپٹی اسپیکر پر ن لیگی ارکان کی معطلی کیلئے دباؤ ہے: طاہر سندھو

مسلم لیگ ن کے رکنِ پنجاب اسمبلی طاہر خلیل سندھو کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی کا ڈپٹی اسپیکر پر ن لیگ کے 16 ارکانِ اسمبلی کو معطل کرنے کے لیے دباؤ ہے۔

لاہور میں ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رکنِ پنجاب اسمبلی طاہر خلیل سندھو نے کہا کہ اپوزیشن اور اتحادی جماعتوں کے 199 ارکان اس وقت ہوٹل میں مقیم ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ہمیں آج شام اسمبلی اجلاس بلانے کا پتہ چل گیا ہے، ہم لوگ سہ پہر 3 بجے اکٹھے پنجاب اسمبلی جائیں گے۔

وفاق کے بعد پنجاب میں بھی سیاسی بحران، پرویزا لہیٰ اور ڈپٹی اسپیکر آمنے سامنے

وفاق کے بعد پنجاب میں بھی سیاسی بحران، وزارت اعلیٰ کے امیدوار، اسپیکر پرویزا لہیٰ اور ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری آمنے سامنے آگئے، ڈپٹی اسپیکر کا آج اجلاس طلب کرنے کا حکم نامہ، ق لیگ نے ماننے سے انکار کردیا۔

خلیل طاہر سندھو نے کہا کہ اسمبلی کے اجلاس میں ضرور شرکت کریں گے، ہمارے امیدوار حمزہ شہباز بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ قائدِ ایوان کے انتخاب پر اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر میں ٹھن گئی ہے، پرویزِ الہٰی کا ڈپٹی اسپیکر پر ن لیگ کے 16 ارکانِ اسمبلی کو معطل کرنے کے لیے دباؤ ہے۔

ن لیگی رکنِ پنجاب اسمبلی کا مزید کہنا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے مسلم لیگ ن کے ان ارکان کو معطل کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر مزاحمت کی گئی تو منہ توڑ جواب دیں گے، ہمارے ارکان معطل کیے گئے تو شدید احتجاج کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.