
وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ کم از کم چوہدری پرویز الہٰی کا جی نہیں چاہ رہا کہ اسمبلیاں تحلیل ہوں، اگر ہمارے ساتھ ہوتے، آج بھی وزیرِ اعلیٰ ہوتے۔
سیالکوٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ 70 برس میں جتنے عمران خان نے قرضے لیے کسی نے نہیں لیے، کہتے تھے کہ قرضہ نہیں لوں گا مر جاؤں گا، خود تو مرا نہیں مگر عوام کو مار دیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں جو ورثے میں حکومت ملی اس کے حالات ٹھیک نہیں تھے، لیکن ہماری کوشش ہے حالات بہتر کریں گے۔
خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ گزشتہ شام کو انہوں نے اپنا آخری پتہ کھیلا، کہتے ہیں کہ اسمبلیاں تحلیل کر دوں گا، مجھے پتہ نہیں کہ انہوں نے یہ کچھ دنوں کا وقفہ کیوں رکھا، پرویز الہٰی کا چہرہ دیکھنے والا تھا جیسے کوئی لوٹ گیا ہو، کسی کی مرضی کے مطابق استعفیٰ دینا ہے یا اسمبلیاں توڑنی ہیں ایسا نہیں ہوتا۔
وزیرِ دفاع نے کہا کہ عمران اس لیے چاہتا ہے کہ الیکشن جلدی ہوں اور تھوڑا وقت گزر گیا تو اس کے جادو کا اثر ختم ہو جائے گا، اس نے سارا جو جھوٹ بولا ہے سب کے سامنے ہے، دولت اور اقتدار کی ہوس اس کا نصب العین ہے۔
عمران خان کا 23 دسمبر کو پنجاب اور کے پی اسمبلی توڑنے کا اعلان
عمران خان نے کہا کہ آج پرویز الہٰی اور محمود خان میرے ساتھ بیٹھے ہیں، آج بڑے اہم فیصلے کا اعلان کرنا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ملک میں سیاسی مدوجزر ہمارے سامنے ہے، اپریل میں تحریکِ عدم اعتماد کے نتیجے میں پی ڈی ایم کی حکومت اقتدار میں آئی، ایک شخص جو وزیرِ اعظم تھا، پروگرام بنا کر بیٹھا تھا کہ 10 سال حکمرانی کرے گا۔
مسلم لیگ ن کے رہنما کا مزید کہنا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک کے ذریعے شہباز شریف وزیرِ اعظم بنے، تقدس کے باعث ادارے کو عمران خان نے تنازع بنا دیا لیکن وہ بخیر و خوبی اختتام کو پہنچا۔
وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ آپ نے ملک کو 4 سال مہنگائی کی بھٹی میں بھون کر رکھ دیا، ہمارے پاس جو حکومت آئی وہ ٹوٹتی ہوئی معیشت تھی، ہم تگ و دو میں ہیں کہ پاکستان کے عوام کو کسی طرح ریلیف ملے، ہم کوشش میں ہیں کہ 4 سال کی مہنگائی کے آگے بند باندھیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
عمران خان جنرل باجوہ کیخلاف بات کر رہے تھے، تو مجھے بہت برا لگا: چوہدری پرویز الہٰی
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ جنرل باجوہ کے عمران خان پر بہت احسانات ہیں، احسان فراموشی نہ کی جائے۔
-
وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا صوبے میں زیادہ، زمان پارک میں کم وقت گزاریں: رانا ثنا اللّٰہ
وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا امن و امان کی صورتِ حال پر سنجیدگی سے توجہ دیں اور اپنے صوبے میں زیادہ اور زمان پارک میں کم وقت گزاریں۔
-
عمران خان نے خود اعتراف کیا کہ وہ ڈیلیور نہیں کر سکے: سراج الحق
امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ عمران خان نے خود اعتراف کیا کہ وہ ڈیلیور نہیں کر سکے۔
-
پیرس: پاکستانی سفارتخانے میں قائدِ اعظم کی سالگرہ کی تقریب
فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں واقع پاکستانی سفارت خانے میں بانیٔ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کی سالگرہ اور کرسمس کی تقریبات منائی گئیں۔
-
پی ٹی آئی پہلی بال پھینکتی ہے، پی ڈی ایم پورا دن ڈھونڈتی ہے: فواد چوہدری
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے ملکی سیاست کو کرکٹ کے انداز میں بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان صبح پہلا اوور کراتے ہیں، پی ٹی آئی پہلی بال پھینکتی ہے پی ڈی ایم پورا دن ڈھونڈتی رہتی ہے، اس ٹیسٹ میچ کو ہم نے ٹی ٹوئنٹی بنا کر کھیلا ہے۔
-
نوابشاہ: شوہر بیوی کو قتل کر کے فرار ہو گیا
نوابشاہ میں شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا جس کے بعد ملزم فرار ہو گیا۔
-
ہمیں آئی ایم ایف کے آگے ہاتھ نہیں پھیلانے چاہئیں، گورنر سندھ کامران ٹیسوری
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ہمیں آئی ایم ایف کے آگے ہاتھ نہیں پھیلانے چاہئیں۔
-
اسمبلی توڑنے کی تاریخ دینا سیاسی حکمتِ عملی ہے، راجہ بشارت
وزیر پارلیمانی امور پنجاب راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ اسمبلی توڑنے کی تاریخ دینا سیاسی حکمت عملی کا حصّہ ہے، عمران خان جو کہتے ہیں وہ کرتے ہیں۔
-
اسلام آباد: مبینہ زیادتی کے بعد بچہ قتل
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تھانہ آئی نائن کے علاقے میں ایک بچے کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔
-
پلان تیار ہے، قوم کو سرپرائز ملے گا: رانا مشہود
مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہود احمد خان کا کہنا ہے کہ پلان اے، بی، سی تیار ہیں، قوم کو سرپرائز ملے گا۔
-
2022ء خیبر پختون خوا کیلئے بدترین سال رہا: ایمل ولی خان
عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختون خوا کےصدر ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ 2022ء خیبر پختون خوا کے لیے بد ترین سال رہا جس میں ٹارگٹ کلنگ عروج پر پہنچ گئی۔
-
اسمبلیوں کی تحلیل، عمران خان نے مشاورت کیلئے لیگل ٹیم کو طلب کر لیا
پنجاب اور خیبر پختون خوا اسمبلیوں کی تحلیل کے معاملے پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آج اپنی لیگل ٹیم کے ساتھ مشاورت کریں گے۔
-
رینجرز کو کراچی کی ذمے داری دی جائے: خرم شیر زمان
پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنماخرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ کراچی میں پیپلز پارٹی کو کوئی دلچسپی نہیں، اسی لیے کراچی نےہمیشہ پیپلز پارٹی کو مسترد کیا ہے۔
-
صدرِ مملکت کی لکی مروت میں پولیس اہلکاروں پر حملے کی مذمت
صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے لکی مروت کے علاقے میں پولیس اہلکاروں پر ہونے والے حملے کی مذمت کی ہے۔
-
کراچی: بذریعہ واٹس ایپ گٹکا اور ماوا فروخت کرنیوالا ملزم گرفتار
کراچی کے علاقے نیو ٹاؤن میں پولیس نے واٹس ایپ کے ذریعے گٹکا اور ماوا فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
-
بلوچستان سے بڑی شخصیات پی ٹی آئی میں شامل ہو رہی ہیں: اسد عمر
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکریٹری جنرل اسد عمر کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں بڑی شخصیات پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر رہی ہیں۔