Categories
Breaking news

پرویز الہٰی پر اسٹیبلشمنٹ کا دباؤ آیا تو برداشت نہیں کر سکیں گے، فواد چوہدری

پرویز الہٰی پر اسٹیبلشمنٹ کا دباؤ آیا تو برداشت نہیں کر سکیں گے، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سے اچھا تعلق ضرور ہے مگر وہ عمران خان نہیں ہیں، ان پر اسٹیبلشمنٹ کا دباؤ آیا تو برداشت نہیں کر سکیں گے۔

پرویز الہٰی سے حکومتی رابطوں پر تحریک انصاف کے کان کھڑے ہوگئے

عمران خان کی ہدایت پر شاہ محمود قریشی پی ٹی آئی کے سینئر ارکان کی ٹیم لے کر میدان میں آگئے۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو میں فواد چوہدری نے کہا کہ اگر پرویز الہٰی نے جمعے کو اسمبلی نہیں توڑی تو اپنی حکمت عملی لائیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ نئے آرمی چیف سے توقع ہے کہ اب ہمارے سیاسی لوگوں کو فون نہیں آئیں گے، فوج غیر سیاسی نہیں ہوئی مگر حالت بہتر ضرور ہوئے ہیں۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم مسلسل الیکشن سے بھاگ رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *