
وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ان کے اپنے وزیرِ اعلیٰ نے شٹ اپ کال دے دی ہے، چوہدری پرویز الہٰی نے عمران خان اور پی ٹی آئی کو ان کی اوقات یاد دلا دی ہے۔
انہوں نے موجودہ سیاسی صورتِ حال پر اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز الہٰی سمجھدار سیاستدان ہیں، اِنہوں نے موقع دیکھ کر پتہ پھینکا ہے، پرویز الہٰی عمران خان سے گجرات، چکوال اور پنجاب کے دیگر اضلاع میں آئندہ انتخابات میں 30 نشستوں پر گارنٹی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پنجاب کے سب سے بڑے ڈاکو کا خطاب پانے والے اور جن کو وہ چپڑاسی رکھنے کے قابل نہیں سمجھتے تھے، آج وہی عمران خان پر بھاری پڑ گئے ہیں، عمران خان ریاست کو کرکٹ کا میدان سمجھ بیٹھے تھے، جہاں وہ ہر طرح کی من مانی کر سکیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران نیازی سن لیں! اتحادی حکومت اور پاکستان کے عوام آپ کی عدم استحکام کی سازشیں ناکام بنائیں گے۔
شرجیل انعام میمن کامزید کہنا ہے کہ اطلاعات ہیں کہ پنجاب اور خیبر پختون خوا کی اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تاریخ کا اعلان جادو ٹونے کے بعد کیا گیا، عمران خان اور پی ٹی آئی ملک کو جادو نگری میں تبدیل کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ نیازی صاحب ملک و قوم کی بقاء کے فیصلے جادو، ٹونے اور فال نکال کے کر رہے ہیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
گورنر سندھ نے نوجوان کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے 3 دن کا وقت دیدیا
کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں قتل ہونے والے نوجوان اظہر کی نمازِ جنازہ کے بعد گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ایس ایچ او کو ملزمان کی گرفتاری کے لیے 3 دن کا وقت دے دیا۔
-
شاہد خاقان عباسی کا ہرجانے کا دعویٰ، شہباز گِل کے وکیل نے مہلت مانگ لی
لاہور کی سیشن عدالت میں پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل کے وکیل نے شاہد خاقان عباسی کے ہرجانے کے دعوے پر جواب کے لیے مہلت طلب کر لی۔
-
پی ٹی آئی نے کراچی میں بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں شروع کر دیں
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی کی) نے کراچی میں بلدیاتی الیکشن کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔
-
سندھ: منشیات کے عادی افراد کیلئے بحالی سینٹرز بنانے کا فیصلہ
حکومتِ سندھ نے صوبے میں منشیات کے عادی افراد کے بحالی سینٹرز بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
-
داؤد یونیورسٹی کے تحت نئے ڈگری پروگرام اور ریسرچ جرنل کی منظوری
داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی اکیڈمک کونسل نے سیشن برائے 2023-2022ء میں بیچلر آف سائنس (بی ایس ) کے لیے 4 سالہ نئے ڈگری پروگرام ’سول انجینئرنگ ٹیکنالوجی‘ کی منظوری دے دی۔
-
تحریکِ انصاف نے حکمرانوں کی کراچی تا اسلام آباد دوڑیں لگوادیں: فواد چوہدری
پاکستان تحریک انصاف کے رہمنا فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم نے حکمرانوں کی کراچی سے اسلام آباد تک دوڑیں لگوادی ہیں۔
-
امپورٹڈ سرکار دہشت گردی سے نمٹنے میں ناکام رہی ہے: عمران خان
سابق وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ سرکار پاکستان میں دہشت گردی سے نمٹنے میں ناکام رہی ہے۔
-
گورنر سندھ سوئی سدرن گیس کمپنی کی کارکردگی سے ناراض
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی جانب سے سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کی کارکردگی پر ناراضی کا اظہار کیا گیا ہے۔
-
سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان کی والدہ انتقال کر گئیں
سابق وفاقی وزیر، رہنما پی ٹی آئی فردوس عاشق اعوان کی والدہ انتقال کر گئیں۔
-
شہباز شریف نے سیلاب زدگان کی امداد کیلئے اعلان کردہ رقم نہیں دی ہے، تیمور جھگڑا
وزیرِ صحت خیبر پختون خوا تیمور سلیم جھگڑا نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی حکومت پر الزامات کی بارش کر دی۔
-
23 دسمبر کو 27 کلومیٹر کی حکومت گر جائیگی: بابر اعوان
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ 23 دسمبر کو اسمبلیاں توڑیں گے، جس سے 27 کلو میٹر کی حکومت گر جائے گی۔
-
آصف زرداری کی زیرِ صدارت اہم پارٹی اجلاس آج ہو گا
پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا۔
-
موضع تمہ، موریاں کا تنازع جلد حل کیا جائے، چیئرمین سینیٹ کمیٹی کا حکم
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ و تعمیرات کے اجلاس میں اسلام آباد کے علاقے موضع تمہ اور موریاں کی لینڈ ایکوزیشن کے تنازع کو جلد حل کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
-
پاکستان دیوالیہ ہو رہا ہے: اسد عمر
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکریٹری جنرل اسد عمر کا کہنا ہے کہ پاکستان دیوالیہ ہو رہا ہے۔
-
مرحوم عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ دانیہ شاہ نے درخواستِ ضمانت دائر کر دی
مرحوم ایم این اے عامر لیاقت کی تیسری، سابقہ اہلیہ دانیہ شاہ نے ضمانت کے لیے درخواست عدالت میں جمع کروادی۔
-
فیصل آباد: ٹیوٹر کی طالبہ سے مبینہ زیادتی، مقدمہ درج
فیصل آباد میں ٹیوٹر کی جانب سے طالبہ کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔