Categories
Breaking news

پرویز الہٰی نے حسنین دریشک کا استعفیٰ مسترد کردیا

پرویز الہٰی نے حسنین دریشک کا استعفیٰ مسترد کردیا

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے صوبائی وزیر حسنین بہادر دریشک کا استعفیٰ مسترد کردیا۔

ایک بیان میں پرویز الہٰی نے کہا کہ حسنین بہادر دریشک ان کی کابینہ کے قابل وزیروں میں سے ایک ہیں۔

حسنین بہادر دریشک کی پرفارمنس بھی بہت اچھی ہے، بطور صوبائی وزیر وہ اپنے محکمے کو بڑے اچھے طریقے سے چلا رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ حسنین بہادر دریشک کا استعفیٰ منظور نہیں کیا، وہ ان شااللّٰہ بطور صوبائی وزیر اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حسنین بہادر دریشک ان کے لیے ویسے ہی ہیں، جیسے مونس الہٰی۔

وزیراعلیٰ سے کابینہ اجلاس میں نوک جھونک کے بعد حسنین دریشک مستعفی ہوگئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *