Categories
Breaking news

پرویز الہٰی سے تلخ کلامی، صوبائی وزیر مستعفی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سے تلخ کلامی کے بعد صوبائی وزیر سردار حسنین بہادر دریشک وزارت سے مستعفی ہو گئے۔

سردار حسنین بہادر دریشک کا کہنا ہے کہ میں نے اپنا استعفیٰ وزیرِ اعلیٰ کو بھجوا دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کابینہ کے اجلاس میں حسنین بہادر دریشک کی وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے تلخ کلامی ہوئی تھی۔

جس کے بعد صوبائی وزیر حسنین بہادر دریشک احتجاجاً کابینہ کے اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ اجلاس میں ایک ہی وقت میں متعدد وزراء بات کرنا چاہتے تھے، وزیرِ اعلیٰ کا کہنا تھا کہ میں ڈسپلن کے ساتھ کابینہ اجلاس چلاؤں گا۔

صدر عارف علوی اور وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی ملاقات

صدرِ مملکت عارف علوی اور وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی لاہور میں ملاقات ہوئی ہے جس میں مونس الٰہی اور حسین الٰہی بھی موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ اعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ ایک وقت میں ایک ہی وزیر بات کر سکتا ہے۔

سردار حسنین بہادر دریشک نے اس کے باوجود بھی گفتگو جاری رکھی، وزیرِ اعلیٰ نے اجازت کے بغیر گفتگو سے روکا تو صوبائی وزیر غصے میں آ گئے تھے۔

حسنین بہادر دریشک نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ میں پھر استعفیٰ دے دیتا ہوں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *