
وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مجھےگاڑی میں بٹھا کر پرویز الہٰی نے کہا کہ تمہارا نواز شریف سے اچھا تعلق ہے، آج ہی فون کرنا اور کہنا ہم سے ماضی میں بہت لغزشیں ہوئیں، یہ صبح پی ٹی آئی میں چلے گئے اور کہتے ہیں کہ مجھے جنرل باجوہ نے کہا تھا، یہ اب کہیں اور چلے جائیں گے، شاید ریورس گیئر لگا لیں۔
سیالکوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاست میں کبھی نازیبا الفاظ کا استعمال نہیں کیا، ہمیں سیاسی جنگ ان کی سطح پر آ کر نہیں لڑنی، پہلے سیاسی جنگ ذاتی رابطوں سے لڑی جاتی تھی، آج کل یہ سوشل میڈیا پر لڑی جا رہی ہے، ہم نے یہ جنگ وقار اور سیاسی روایات کے ساتھ لڑنی ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ آج ایک شخص کہتا ہے کہ نیب اس کے کنٹرول میں نہیں تھا، اسے جنرل باجوہ کنٹرول کرتے تھے، تو پھر وہ بتائے کہ نواز شریف اور ان کے خاندان کو کس نے قید کیا تھا اور خواجہ آصف کو کس نے گرفتار کیا تھا؟
ان کا کہنا ہے کہ دعا ہے کہ نواز شریف کی قیادت میں ملک کا دفاع اور خدمت کا سفر جاری رکھ سکیں، جس سطح پر مخالفین سیاست کو لے گئے ہیں، یہ پہلے کبھی نہیں دیکھی، سیاست اسی سطح پر لے کر آئیں جس سے نوجوان کی تربیت ہو سکے۔
وزیرِ دفاع نے کہا کہ ہم صاف ستھری روایات کے امین ہیں، بدترین مخالفین کے لیے بھی نواز شریف کی طرف سے نازیبا الفاظ ادا ہوتے نہیں دیکھے، ہم گالی گلوچ والی جماعت نہیں، نواز شریف نے اپنے معاملات اللّٰہ تعالیٰ کے حوالے کر دیے، آج ان کے بھائی وزیرِ اعظم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کو بھرپور طریقے سے ڈیولپ کرنا ہو گا، حالات بڑے مخدوش اور فکر مندی والے ہیں، گالم گلوچ کی سیاست کا کلچر بند ہونا چاہیے، خواجہ آصف کو نیب نے گرفتار کیا تھا؟ تو کس کے کہنے پر گرفتار کیا تھا؟ نواز شریف اور ان کے خاندان کو کس نے قید کیا تھا؟
خواجہ آصف نے کہا کہ نواز شریف کی والدہ اور اہلیہ انتقال کر گئیں تو پی ٹی آئی والے کیا زبان استعمال کرتے تھے؟ لٹیروں کے بھی اصول ہوتے ہیں، لیکن ان کا کوئی اصول نہیں ہے، ایک شخص 8 ماہ سے اقتدار چھن جانے سے پاگل ہو گیا ہے، نواز شریف 3 بار اقتدار سے محروم ہوئے لیکن وقار قائم رکھا، اس طرح رونا نہیں ڈالا۔
ان کا کہنا ہے کہ ملک کو معاشی و سیاسی دہشت گردی کے خطرات لاحق ہیں، علم ہے کہ عوام مشکل میں ہیں، جس شخص نے خوش حالی کی باتیں کیں وہ عوام کو بد حالی میں چھوڑ گیا۔
خواجہ آصف کا عمران خان کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا مطالبہ
خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کی 75 سالہ تاریخ میں کسی نے ملکی سالمیت کو اتنا نقصان نہیں پہنچایا۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ عمران کہتا تھا کہ شہباز شریف آرمی چیف کی تقرری کس طرح کر سکتا تھا، ہم قید سے رہائی مانگتے تھے لیکن اللّٰہ نے ہمیں رہائی کے ساتھ اقتدار بھی دیا۔
وزیرِ دفاع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نواز ضرور آئے گا اور ملک کی تقدیر بدلے گی، ہمارے پاس سارے وسائل ہیں بس طور طریقے بدلنے کی ضرورت ہے، اللّٰہ ہمیں رنگ بازی سے بچنے کی توفیق دے۔
قومی خبریں سے مزید
-
پی ٹی آئی کی نئی حکمتِ عملی سامنے آ گئی
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی طرف سے 28 دسمبر کو اجلاس بلانے کی نئی حکمتِ عملی سامنے آ گئی۔
-
قائدِاعظم کا یومِ ولادت: ڈی جی رینجرز سندھ کی مزارِ قائد پر حاضری
ڈی جی رینجرز سندھ میجرجنرل اظہروقاص نے قائداعظم کے یومِ ولادت پر مزارِ قائد پرحاضری دی۔
-
جرمن قونصل جنرل کی کرسمس کی مبارکباد
پاکستان میں جرمن قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارک باد دی ہے۔
-
کراچی: امارات جانیوالے کنٹینر سے 240000 نشہ آور گولیاں برآمد
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کراچی پورٹ کے پاکستان انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر کارروائی کی ہے۔
-
تمام نااہل ایک اہل کو نااہل کرانے میں لگے ہیں: شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ تمام نااہل ایک اہل کو نااہل کرانے میں لگے ہوئے ہیں، جن کے عزائم منفی ہیں وہ ناکام ہوں گے۔
-
کراچی: بلدیہ ٹاؤن کے گھر میں گیس کا دھماکا، میاں، بیوی اور 3 بچے زخمی
کراچی غربی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں گھر میں گیس کے دھماکے کے نتیجے میں میاں بیوی اور ان کے 3 کم سن بچے زخمی ہو گئے۔
-
کراچی: گلستانِ جوہر میں کینیڈین خاتون کی ہلاکت، مقدمہ تاحال درج نہ ہو سکا
کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں پرفیوم چوک پر گولی لگنے سے کینیڈین خاتون کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ درج نہ ہو سکا۔
-
ژوب: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشتگرد ہلاک، سپاہی شہید
بلوچستان کے علاقے ژوب میں خفیہ اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔
-
قائدِ اعظم کا یوم ولادت: وزارائے اعلیٰ پنجاب و بلوچستان کا پیغام
بانیٔ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کے یومِ ولادت پر وزارائے اعلیٰ پنجاب و بلوچستان نے پیغام جاری کیا ہے۔
-
عمران خان نے ارکانِ قومی اسمبلی کو بدھ کو طلب کر لیا
پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی کے تمام ارکانِ قومی اسمبلی کو 28 دسمبر کو اسلام آباد طلب کر لیا۔
-
بلوچستان: کئی علاقوں کا درجۂ حرارت نقطۂ انجماد سے کم، الرٹ جاری
محکمۂ موسمیات اور پی ڈی ایم اے نے شمالیٔ بلوچستان کے لیے موسم خراب ہونے کا الرٹ جاری کر دیا جہاں کئی علاقوں کا درجۂ حرارت نقطۂ انجماد سے بھی کم ہے۔
-
معاشی بحران کیساتھ دہشتگردی کی نئی لہر کا بھی سامنا ہے: مراد علی شاہ
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ شدید معاشی بحران کے ساتھ ملک کو دہشت گردی کی نئی لہر کا بھی سامنا ہے، ہم متحد ہو کر اس بحران سے ملک کو نکالیں گے۔
-
قائد اعظم کو پاک فضائیہ کا خراجِ عقیدت
بانیِ پاکستان محمد علی جناح کے یومِ پیدائش پر پاک فضائیہ نے ملی نغمہ جاری کردیا۔
-
کراچی کے چرچ میں دعائیہ تقریب
دنیا بھر کی طرح شہرِ قائد میں بھی آج مسیحی برادری کرسمس کا تہوار جوش و خروش سے منا رہی ہے۔
-
ایڈیشنل آئی جی کراچی کا سینٹ پیٹرک اور سینٹرل بروک میموریل چرچ کا دورہ
ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے سینٹ پیٹرک چرچ اور سینٹرل بروک میموریل چرچ کا دورہ کیا ہے۔
-
کرسمس کا تہوار محبت اور اخوت کا پیغام دیتا ہے: رانا ثناء اللّٰہ
وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ کرسمس کا تہوار محبت اور اخوت کا پیغام دیتا ہے۔