Categories
Breaking news

پرویز الہٰی آئینی طور پر وزیرِ اعلیٰ نہیں رہے، رانا ثناء اللّٰہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ اعتماد کا ووٹ نہ لینے پر چوہدری پرویز الہٰی آئینی طور پر وزیرِ اعلیٰ نہیں رہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ گورنر پنجاب کی طرف سے نوٹیفکیشن صرف ایک رسمی کارروائی ہے، جیسے ہی گورنر نوٹیفکیشن جاری کرے گا اس پر عملدرآمد ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے پر گورنر وفاقی حکومت کو گورنر راج کے لیے لکھ سکتا ہے، گورنر پر آرٹیکل چھ کا اطلاق ایک بے تکی بات ہے۔

رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ گورنر آئین کی طرف سے دیے گئے اختیارات کا استعمال کر رہے ہیں، صدر وزیر اعظم کی ہدایت کے بغیر کوئی کارروائی نہیں کر سکتے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ قانونی طور پر اسمبلی کا اجلاس جب بھی ہو گا، پہلا کام وزیرِ اعلیٰ کا انتخاب ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *