Categories
Breaking news

پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب بننے کیلئے نمبر پورے ہوگئے، ،راجہ بشارت کا دعویٰ

’ن لیگ کے افراد بھی پرویز الٰہی کے ساتھ ہیں‘
’ن لیگ کے افراد بھی پرویز الٰہی کے ساتھ ہیں‘

وزیر قانون پنجاب محمد راجہ بشارت نے دعویٰ کیا ہے کہ پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے لئے نمبر پورے ہوگئے۔

پنجاب میں بدلتی سیاسی صورتحال پر صوبائی وزرا کا اجلاس ختم ہوگیا، اجلاس کے بعد راجہ بشارت نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ناراض اراکین بھی چوہدری پرویز الٰہی سے رابطے میں ہیں، ان کی حمایت حاصل ہے۔

پرویز الٰہی نے چھینہ گروپ کے 14 ارکان اسمبلی سے حمایت کی درخواست کردی

ارکان اسمبلی کی حمایت حاصل کرنے کے مشن پر نکلے چوہدری پرویز الٰہی چھینہ گروپ سے ملاقات کے لیے ماڈل ٹاون پہنچے اور باضابطہ حمایت کی درخواست کر دی۔

انہوں نے کہا کہ جو چند ناراض اراکین ہیں وہ بھی جلد پرویز الٰہی کے ساتھ ہوں گے، جہانگیر ترین گروپ سے بھی رابطے میں ہیں،جلد مثبت پیش رفت ہوگی۔

صوبائی وزرا نے دعویٰ کیا کہ ن لیگ کے افراد بھی پرویز الٰہی کے ساتھ ہیں۔

چوہدری ظہیرالدین نے کہا کہ جو صورتحال دیکھ رہے ہیں پرویز الٰہی کے پاس نمبر پورے ہیں۔

دوسری جانب ارکان اسمبلی کی حمایت حاصل کرنے کے مشن پر نکلے چوہدری پرویز الٰہی چھینہ گروپ سے ملاقات کے لیے ماڈل ٹاون پہنچے اور باضابطہ حمایت کی درخواست کی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.