Categories
Breaking news

پرویزالہٰی سے شاہ محمود، پرویز خٹک کی ملاقات،عمران خان کا پیغام پہنچایا

پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی سے شاہ محمود قریشی اور وزیر دفاع کی ملاقات ہو ئی، جس میں وزیر اعظم عمران خان کا پیغام پہنچایا گیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پرویز الہٰی سے ملاقات بہت اچھی رہی، میرے چہرے پر کسی قسم کی کوئی مایوسی نہیں ہے۔

حکومتی وفد نے ق لیگ کی قیادت کو وزیراعظم کا پیغام پہنچایا، جس پر طارق بشیر چیمہ نے پارٹی کو درپیش مسائل سے آگاه کیا۔

تحریک انصاف سے ایم این ایز کی بڑی تعداد نکل چکی، کامل علی آغا

کراچی جیو کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“…

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم کو ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔

چوہدری پرویز الہٰی بولے ملاقات سے متعلق چوہدری شجاعت کو اعتماد میں لیں گے، آئندہ ملاقات جلد اسلام آباد میں ہوگی۔

ملاقات کے بعد وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی اور پرویزخٹک چوہدری برادران کےگھر سے روانہ ہوگئے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اللّٰہ نے کبھی بھی خالی ہاتھ نہیں بھیجا۔

صحافی نے پرویز خٹک سے سوال کیا کہ کیا عمران خان کی حکومت کا پتا تو نہیں کٹ چکا، جس کا جواب دیتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ اللّٰہ نہ کرے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.