Categories
Breaking news

پروٹوکولز کی خلاف ورزی پر سری لنکا کے دو کھلاڑی معطل

کل سے شروع ہونے والی انگلینڈ سری لنکا کرکٹ سیریز میں سری لنکا کے دو کھلاڑیوں کو بائیو سیکیور ببل پروٹوکولز کی مبینہ خلاف ورزی پر معطل کردیا گیا ہے۔انگلینڈ میں سری لنکن کرکٹر کوشال مینڈس اورنیروشان ڈکویلاکی عوامی مقامات پر گھومنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی جس میں دونوں کھلاڑی رات گئے سٹرکوں پر گھومتے نظر آئے۔سری لنکن کرکٹ ٹیم مینیجر کا کہنا ہے کہ ویڈیو ہوٹل کے آس پاس کے علاقے کی نہیں لگ رہی ، معاملے پر تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ،دیکھنا ہے کب اور کس قسم کی خلاف ورزیاں ہوئیں۔سری لنکا کرکٹ نے دونوں کرکٹرز کو معطل کرکے فوری طور پر وطن واپس بلا لیا ہے۔انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان ایک روزہ سیریز کا آغاز کل سے ہونا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *