
وفاقی اردو یونیورسٹی برائے فنون سائنس و ٹیکنالوجی میں وائس چانسلر کے امیدوار پروفیسر اطہر عطاء اب وائس چانسلر کا عہدہ سنبھالنے پر تیار ہوگئے ہیں اور انہوں نے وفاقی وزارت تعلیم کی پیشکش 10 روز بعد قبول کر لی ہے۔
اس حوالے سے انہوں نے ڈپٹی سیکریٹری تعلیم محمد علی کو باقاعدہ ای میل بھی کردی ہے جس میں کہا ہے کہ وہ وائس چانسلر کی پیشکش قبول کرتے ہیں اور معاہدے کا جائزہ لینے کے منتظر ہیں۔
تلاش کمیٹی نے انہیں دوسرا نمبر دیا تھا جبکہ پہلے نمبر پر آنے والے امیدوار ڈاکٹر شاہد قریشی نے ذمہ داری سنبھالنے سی معذرت کرلی تھی تاہم بعد میں انکشاف ہوا تھا کہ پہلے نمبر پر آنے والے ڈاکٹر شاہد قریشی اور تیسرے نمبر پر آنے والے امیدوار ڈاکٹر ظفر اللّہ قریشی کے تحقیقی پرچوں کی تعداد 15 سے کم تھی جو ہائر ایجوکیشن کمیشن نے پروفیسر اور وائس چانسلر کی اہلییت کے لیے لازمی قرار دے رکے ہیں۔
اس طرح عملی طور پر تلاش کمیٹی نے تین کے بجائے صرف ایک اہل امیدوار پروفیسر اطہر عطاء کا انتخاب کیا۔ پروفیسر اطہر عطاء جامعہ کراچی سے فارغ التحصیل ہیں، اُنہوں نے کیمیاء میں ڈاکٹر اقبال چوہدری کی زیر نگرانی پی ایچ ڈی کی اور اس وقت کنیڈا کی ونی پیگ یونیورسٹی میں پروفیسر ہیں اور کنیڈین شہری بھی ہیں۔
صدر مملکت نے ان کی تنخواہ میں 5 لاکھ روپے خصوصی اضافے کی منظوری دی تھی کیونکہ وہ کم تنخواہ پر آنے پر تیار نہیں تھے اب ان کی تنخواہ 12 لاکھ روپے ماہانہ ہوجائے گی۔
دلچسپ امر یہ ہے کہ اردو یونیورسٹی کے کے ڈین پروفیسر زاہد نے تلاش کمیٹی ان کے منتخب کردہ امیدواروں کی اہلیت کوعدالت عالیہ سندھ میں چیلنج کر رکھا ہے اور اس کی سماعت 16 فروری کو ہوگی جس میں فیصلہ آنے کا امکان ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
Table of Contents
ایرانی وزیرداخلہ پاکستان پہنچ گئے
ایران کے وزیرداخلہ ڈاکٹر احمد وحیدی ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، وزیرداخلہ شیخ رشید اورسیکرٹری داخلہ نے ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا۔
-
کراچی، خواتین کو لوٹنے والے گروہ کے مزید 3 کارندے گرفتار
کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں پولیس نے خواتین کو لوٹنے والے گروہ کے مزید 3 کارندے گرفتار کرلیے ہیں، گرفتار ملزمان نے دیگر جرائم کا بھی انکشاف کیا ہے۔
-
چالان کی رقم نجی کمپنی کے اکاؤنٹ میں جمع ہونے کا انکشاف
ٹریفک پولیس اہلکاروں کی جانب سے سرکاری چالان کی مد میں جمع کی جانے والی رقم سے متعلق ایک اہم انکشاف سامنے آیا ہے ۔
-
بلاول والد نہیں، والدہ اور نانا کی سیاست کریں: فواد چوہدری
وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو والد آصف زرداری کی نہیں بلکہ والدہ بینظیر بھٹو کی سیاست کریں۔
-
سیکشن افسر کو ٹریفک چالان کا اختیار صرف ایک ہفتے کیلئے ہے، کراچی پولیس چیف
ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے واضح کیا ہے کہ کراچی میں غیرضروری چالان روکنے کے لیے صرف سیکشن افسر کو چالان کرنے کا اختیار ایک ہفتے کے لیے دیا گیا ہے۔
-
تحصیل کونسل کرک، بانڈہ داؤد شاہ میں PTI فاتح
خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میںتحصیل کونسل کرک، بانڈہ داؤد شاہ کے غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی نے میدان مار لیا ہے۔
-
ملک میں کورونا سے مزید 29 افراد کا انتقال
پاکستان میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر کے وار مسلسل جاری ہیں، تاہم اس کے کیسز میں اب کمی آنے لگی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 43 ویں نمبر پر ہے، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس کے کیسز کی شرح 5 اعشاریہ 62 فیصد ریکارڈ کی گئی، جبکہ مزید 29 کورونا مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔
-
پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کے ڈیرے
موٹر وے ایم ٹو، ٹھوکر نیاز بیگ سے شیخوپورہ تک، ایم تھری، ننکانہ سے سمندری اور فیض پور سے ننکانہ تک بند کردی گئی ہے۔
-
چودھری شجاعت اور پرویز الٰہی کا آصف زرداری کو ٹیلیفون
سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت ایک بار پھر ناساز ہوگئی جس کے بعد چودھری شجاعت اور پرویز الٰہی نے فون پر آصف زرداری کی خیریت دریافت کی۔
-
پی ٹی آئی کے عمر امین گنڈاپور میئر ڈی آئی خان منتخب
خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کےعمر امین ڈیرہ اسماعیل خان سٹی کونسل کے میئر منتخب ہوگئے۔
-
کامونکی، گھر سے 14 سالہ لڑکی کی لاش برآمد
گوجرانوالہ کی تحصیل کامونکی میں گھر سے 14 سال کی لڑکی کی لاش ملی ہے۔
-
تحریک انصاف کی سی ای سی کا اجلاس آج طلب
رپورٹس کے مطابق اجلاس میں اپوزیشن کی تحریک سے نمٹنے پر مشاورت کی جائے گی۔
-
سیاسی رہنماؤں کی خانیوال واقعے کی مذمت
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تلمبہ میں ہونے والے سانحے نے ایک بار پھر پوری قوم کے سر شرم سے جھکا دیے ہیں۔
-
5 افراد کا قتل، نواب شاہ میں بھنڈ برادری کا دھرنا جاری
پنجاب سے آنے والے ٹریفک کو مورو، دادو اور کراچی کی جانب اور کراچی سے جانے والے ٹریفک کو سعید آباد بائی پاس سے دیگر اضلاع کی جانب روانہ کیا جارہا ہے۔
-
اپوزیشن عدم اعتماد کا شوق پورا کرلے، عثمان بزدار
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن تحریک عدم اعتماد کا شوق پورا کرلے۔
-
تحریک عدم اعتماد کے بعد اپوزیشن پارلیمنٹ سے استعفا دے، سراج الحق کی تجویز
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے تجویز دی ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے بعد اپوزیشن مل کر قومی اسمبلی سے استعفا دے۔