Categories
Breaking news

پروفیسرطاہرعظیم پاکستان اوورسیز کمیونٹی اسپین کےصدرمنتخب

بارسلونا(دوست مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل میاں طارق جاوید نے اسپین میں اپنی تنظیم کی بنیاد رکھ دی۔نوٹیفکیشن جاری کرنے اور حلف برداری کی مختصر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں تقریب کے مہمان خصوصی وائس چیئرمین پاکستانیز کمیشن پنجاب چوہدری وسیم رامے کے کوارڈینیٹر چوہدری امتیاز لوراں تھے۔

بارسلونا۔پاکستان اوورسیز کمیونٹی اسپین کی تشکیل،پروفیسرطاہرعظیم صدر منتخب pic.twitter.com/amenBNmZPX

— Dost News (@dailydost) June 5, 2021

معروف سماجی شخصیت پروفیسرطاہرعظیم کوپاکستان اوورسیز کمیونٹی اسپین کاصدرمنتخب کر لیا گیا۔ جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ جوچوہدری امتیاز لوراں کے ہاتھوں انہیں دیا گیا۔جبکہ چیئرمین پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل میاں طارق جاوید نے حلف لیا۔

چیئرمین پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل میاں طارق جاویدپاکستان اوورسیز کمیونٹی اسپین کے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیتے ہوئے pic.twitter.com/iaxur7di65

— Dost News (@dailydost) June 5, 2021

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *