نجی اسکولوں کی تنظیموں نے اسکول فیسوں میں کمی کا حکومتِ سندھ کا حکم ہوا میں اڑاتے ہوئے اسے مسترد کر دیا۔
آل سندھ پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے چیئرمین سید حیدرعلی اور آل پاکستان پرائیویٹ اسکولزایسوسی ایشن کے صدر کاشف مرزا فیسوں میں کمی کے سرکاری حکم کے حوالے سے ’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کر رہے تھے۔
پنجاب:چھٹیوں کے دوران اسکولوں کی فیس میں 20 فیصد کمی کااعلان
پنجاب حکومت نے چھٹیوں کے دوران صوبے بھر کے تمام…
سید حیدر علی نے کہا کہ اسکول فیسوں کا معاملہ بہت حساس ہے،سندھ میں نجی اسکولز 33 لاکھ سے زائد بچوں کو تعلیم دے رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ نجی اسکولز پہلے ہی 10 فیصد مفت تعلیم دے رہے ہیں، اسکول فیسوں میں 20 فیصد کمی نہیں کر سکتے، نجی اسکولوں میں 20 فیصد کمی کاحکم عدالت میں چیلنج کریں گے۔
کاشف مرزانے اسی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسکولز فیسوں میں 20 فیصد کمی کے حکومتی فیصلے کو مسترد کرتے ہیں
آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز کے صدر کاشف مرزا کا بھی یہ کہنا ہے کہ وہ حکومت کے فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے۔
واضح رہے کہ وزیرِ تعلیم سندھ سعید غنی کی ہدایات پر محکمۂ تعلیم کے ڈائیریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز نے تمام نجی اسکولوں کو اپریل اور مئی کی فیسوں میں 20 فیصد رعایت کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
وزیرِ تعلیم سندھ سعید غنی کے مطابق یہ رعایت کورونا وائرس کے باعث صوبے میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے عوام کی سہولت کے پیش نظر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: سندھ، تعلیمی اداروں کو 20 فیصد کم فیس لینے کے احکامات
انہوں نے کہا کہ کچھ روز قبل ہم نے تمام نجی اسکولز کو والدین کو رعایت کی ہدایات دی تھی، تاہم اب تمام طلباء کو 20 فیصد فیسوں میں 2 ماہ تک رعایت دینے کی ہدایات دی گئی ہیں۔
اس حوالے سے ڈائیریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق صوبے بھر کے تمام نجی تعلیمی ادارے اپنےطلباء کی اپریل اور مئی کی فیس میں 20 فیصد لازمی رعایت دیں گے اورکوئی بھی اسکول کسی بھی تدریسی یا غیر تدریسی عملے کو اس دوران ملازمت سے نہیں نکالے گا، اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کو اس دوران مکمل تنخواہ کی ادائیگی کرنا ہوگی۔
نوٹیفیکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والے تعلیمی اداروں کے خلاف کارروائی ہوگی اور اساتذہ اپنی شکایات کا اندراج کرانا چاہیں تو ڈائیریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹیٹیوشن سندھ کو کرا سکتے ہیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
حکومت مستحق افراد تک خود پہنچے گی، عثمان ڈار/ ثانیہ نشتر
08 اپریل ، 2020
-
کراچی پولیس چیف کی لاک ڈاؤن خلاف ورزی پر کارروائی کی ہدایت
08 اپریل ، 2020
-
گوجرانوالہ ، دو ہینڈ گرنیڈ سمیت ملزم گرفتار
08 اپریل ، 2020
-
لاک ڈاؤن مؤثر رہا تو کورونا کیسز نہیں بڑھیں گے، پروفیسر خالد گوندل
08 اپریل ، 2020
-
بلوچستان کے سرکاری اسپتالوں میں میڈیکل سروسز بحال
08 اپریل ، 2020
-
آئندہ چند روز میں کورونا مریضوں میں اضافہ ہو سکتا ہے: سیمی جمالی
08 اپریل ، 2020
-
افغان مہاجر لیڈی ڈاکٹر کے پاکستان میں چرچے
08 اپریل ، 2020
-
ملک میں کورونا کیسز 4 ہزار 72، ہلاکتیں 58
08 اپریل ، 2020
-
شور کوٹ: منی ٹرک کھڑے ٹرالر سے ٹکرا گیا،4 ا فراد جاں بحق
08 اپریل ، 2020
-
کراچی، کپڑے کے گودام میں آگ لگ گئی
08 اپریل ، 2020
-
چاہتے ہیں کہ وفاق لاک ڈاؤن کے فیصلے کو لیڈ کرے، وزیراعلیٰ سندھ
08 اپریل ، 2020
-
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی آج لاہور پہنچیں گے
08 اپریل ، 2020
-
رپورٹ میں میری ذات پر کوئی الزام نہیں، سمیع اللہ چودھری
08 اپریل ، 2020
-
کوئٹہ: کورونا کلیئر سرٹیفکیٹ کے بغیر قیدیوں کو جیل میں لینے سے انکار
08 اپریل ، 2020
-
صدر عارف علوی کی ڈاکٹر عبدالقادر سومرو کے انتقال پر تعزیت
07 اپریل ، 2020
-
سندھ حکومت کا 14 اپریل سے لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان
07 اپریل ، 2020
-
کورونا کے کیس بڑھنے ہی بڑھنے ہیں، یاسمین راشد
07 اپریل ، 2020
-
ایکسپو سینٹر کراچی میں قائم آئسولیشن سینٹرز میں کورونا وائرس کے مریضوں کی آمد شروع
07 اپریل ، 2020
-
قائمہ کمیٹی نیشنل فوڈ سیکیورٹی کا فوری اجلاس بُلایا جائے، شہباز شریف
07 اپریل ، 2020
-
میر شکیل کی گرفتاری کے خلاف پشاور، کوئٹہ میں جنگ جیو کے ملازمین کے ہڑتالی کیمپ
07 اپریل ، 2020