Categories
Breaking news

پتوکی: مقتول پاپڑ فروش کی قبر کشائی کیلئے درخواست دائر

پتوکی: مقتول پاپڑ فروش کی قبر کشائی کیلئے درخواست دائر

پنجاب کے شہر پتوکی میں پاپڑ فروش کی تشدد سے موت کی تحقیقات جاری ہیں، لواحقین نے پاپڑفروش اشرف سلطان کی قبر کشائی کے لیے درخواست دے دی۔

مقدمے کے مدعی نے ہیومن رائٹس سیل کی مدد سے مجسٹریٹ کو درخواست دی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ اشرف سلطان کی میت کو غسل دیا گیا تو اس کے جسم پر متعدد نشانات تھے، جبکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا گیا کہ تشدد کے نشانات نہیں ملے۔

پاپڑ فروش کے جاں بحق ہونے کا معاملہ، انتظامیہ نے ایکشن لے لیا

پتوکی میں باراتیوں کے مبینہ تشدد سے پاپڑ فروش کے جاں بحق ہونے کے معاملہ پر انتظامیہ نے ایکشن لے لیا۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہمیں شک ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ تبدیل کی گئی ہے۔

اس درخواست پر علاقہ مجسٹریٹ ساجد احمد نے متعلقہ حکام کو 29 مارچ کو طلب کر لیا۔

واضح رہے کہ پتوکی میں واقع شادی ہال میں چند روز قبل جیب کاٹنے کا الزام لگا کر باراتیوں نے پاپڑ فروش کو تشدد کا نشانہ بنا کر جاں بحق کر دیا تھا۔

سفاک باراتی فرش پر پڑی ہوئی پاپڑ فروش کی لاش کے قریب ہی کھانا کھانے میں مگن تھے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *