Categories
Breaking news

پب جی گیم کے ذریعے دعا زہرہ سے رابطہ ہوا: ظہیر احمد

پب جی گیم کے ذریعے دعا زہرہ سے رابطہ ہوا: ظہیر احمد

کراچی سے لاپتہ ہونے والی دعا زہرہ کے شوہر ظہیر احمد کا کہنا ہے کہ میرا پب جی گیم کے ذریعے دعا زہرہ سے رابطہ ہوا۔

دعا زہرہ اور اس کے شوہر ظہیر احمد کے نئے ویڈیو کلپ سامنے آگئے۔

’’دعا زہرہ کراچی سے خود آئی‘‘

ہوسکتا ہے بیٹی کی ویڈیوز بنا کر اسے بلیک میل کیا ہو: والدہ دعا زہرہ

کراچی سے لاپتہ ہونے والی دعا زہرہ کی والدہ کا کہنا ہے کہ میری بیٹی ویڈیو میں خوف زدہ نظر آ رہی ہے، ہو سکتا ہے بیٹی کی ویڈیوز بنا کر اسے بلیک میل کیا گیا ہو۔

ویڈیو کلپ میں ظہیر احمد کا کہنا ہے کہ میں لاہور کا رہائشی ہوں، پچھلے 3 سال سے ہمارا رابطہ تھا، دعا زہرہ کراچی سے خود آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دعا نے میرے گھر کے باہر آ کر مجھے میسج کیا،وہ رینٹ کی گاڑی پر آئی تھی، میرے گھر والے ہماری شادی کے لیے آمادہ تھے۔

دعا زہرہ کے شوہر ظہیر احمد کا کہنا ہے کہ میرے گھر والے بھی چاہتے تھے کہ دعا کے گھر والے بھی رضامند ہوں۔

’’دعا کے گھر والوں نے شادی کے لیے مثبت جواب نہیں دیا‘‘

والد اور کزن نے مجھے اغواء کرنے کی کوشش کی: دعا زہرہ

کراچی سے لاپتہ ہونے والی دعا زہرہ نے اپنے والد کے خلاف مقدمہ کر دیا جس میں الزام لگایا ہے کہ والد اور کزن نے مجھے اغواء کرنے کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دعا کے گھر والوں نے شادی کے لیے مثبت جواب نہیں دیا، اسی وجہ سے یہ خود اپنا گھر چھوڑ کر آ گئی۔

ویڈیو میں ظہیر احمد نے بتایا ہے کہ میں پڑھتا ہوں، ایف ایس سی کیا ہے، یونیورسٹی میں داخلے کے لیے ایپلائی بھی کیا ہے۔

دعا زہرہ نے کیا کہا؟

نئی ویڈیو میں دعا زہرہ کا کہنا ہے کہ میں مرضی سے اپنے شوہر کے ساتھ ہوں، میں گھر سے کوئی قیمتی چیز لے کر نہیں آئی، میں نے اپنی مرضی سے کورٹ میرج کی ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.