Categories
Breaking news

پب جی کے شوقین نوجوان نے گیم کا سین اصل میں دہراتے ہوئے فائرنگ کر کے تین افراد کو ہلاک کردیا

Advertisement
Advertisement

پب جی کے شوقین نوجوان نے گیم کا سین اصل میں دہراتے ہوئے فائرنگ کر کے تین افراد کو ہلاک کردیا

لاہور کے علاقے سوڈیوال میں تھانہ نواں کوٹ کی حدود میں پب جی کے شوقین نوجوان نے گیم کا سین اصل میں دہراتے ہوئے فائرنگ کر کے تین افراد کو ہلاک کردیا۔ گھر والوں نے پب جی کھیلنے سے منع کیا تو ملزم نے پستول سے آن لائن گیم ہی کے انداز میں گھر والوں پر فائرنگ کرتے ہوئے اپنے…

پولیس کے مطابق فائرنگ کے باعث شدید زخمی بھی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

عینی شاہدین شاہد اعظم اورجمیل کے مطابق پب جی کے شوقین نوجوان نے اچانک فائرنگ شروع کرتے ہوئے گھر سے باہر آ گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم رانا بلال کی فائرنگ سے اس کی والدہ اور ایک بھائی شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ملزم پب جی کے علاوہ نشوں کا بھی عادی تھا۔

ڈی ایس پی عمر فاروق بلوچ کے مطابق ملزم نے بالکل گیم کی طرح سین دہرایا۔ یہ آئس کا بھی عادی تھا اور گھر میں جھگڑے کے بعد یہ قدم اٹھایا

واقعہ کے بعد ملزم نے جائے وقوعہ سے فرار ہونے کی کوشش کی تو اہل محلہ نے اسے پکڑ لیا اور پٹائی کردی۔ بعد میں پولیس نے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کو کل صبح تفتیشی پولیس کے حوالے کیا جایے گا۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *