
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کراچی میں پاک چین دوستی پر حملہ سامراجی سازش کا نتیجہ ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ چینی باشندوں کی حفاظت ہمارے مستقبل کے منصوبوں کی تکمیل کیلئے ضروری ہے، سامراجی طاقتیں نہیں چاہتیں کہ پاکستان میں ڈیموں کے منصوبے پائیہ تکمیل تک پہنچیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسے سازش کہیں یا مداخلت، سامراج کا مقصد پاکستان کو چین سے دور کرنا ہے، چین کی دوستی ہمالیہ سے بلند اور ہر موسم میں کام آنے والی دوستی ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سامراجی منصوبہ بندی سے آنے والی امپورٹڈ حکومت پاکستانی قوم کو چین سے دور نہیں کرسکتی، پاکستان اور چین کی دوستی لازوال ہے۔
خودکش حملے میں 3 چینی شہری، ڈرائیور جاں بحق
واضح رہے کہ جامعہ کراچی میں ایک روز قبل ہونے والے خودکش حملے میں 3 چینی شہری اور ڈرائیور خالد جاں بحق ہو گیا تھا۔
Table of Contents
جامعہ کراچی خود کش حملہ: دہلی کالونی کے 2 فلیٹس پر چھاپہ
جامعہ کراچی میں ایک روز قبل ہونے والے خود کش حملے کی تفتیش کے سلسلے میں سی ٹی ڈی اورقانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہلی کالونی میں 2 فلیٹس پر چھاپہ مارا ہے۔
یونیورسٹی میں کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے باہر خاتون نے وین قریب پہنچنے پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکے میں 3 سے 4 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔
قومی خبریں سے مزید
-
خود کش حملہ آورخاتون کی رہائش کہاں تھی؟
جامعہ کراچی میں دھماکے کے بعد تحقیقات اور چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے، خود کش حملہ آور خاتون کے زیرِ استعمال بنگلے کو سیکیورٹی اداروں نے سِیل کر دیا ہے۔
-
فرح خان سے متعلق نیب انکوائری کا آغاز
قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق خاتونِ اوّل کی سہیلی فرحت شہزادی المعروف فرح خان سے متعلق انکوائری کا آغاز کر دیا۔
-
وفاقی حکومت کے دفاتر میں اوقاتِ کار تبدیل
وفاقی حکومت کے دفاتر کے اوقات کار تبدیل کر دیئے گئے جس کا اطلاق 2 مئی سے ہو گا۔
-
مقامی حکومتوں کو با اختیار بنانے کی درخواست، سندھ حکومت کو آخری مہلت
سندھ ہائی کورٹ نے مقامی حکومتوں کو با اختیار بنانے کے لیے سپریم کورٹ احکامات پر عمل درآمد کی درخواست کی سماعت کے دوران جواب جمع نہ کرانے پر سندھ حکومت پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے آخری مہلت دے دی۔
-
حافظ سعید کے گھر کے باہر دھماکے کی تفتیش میں اہم پیش رفت
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی پنجاب افضال احمد کوثر کا کہنا ہے کہ لاہور میں حافظ سعید کے گھر کے باہر دھماکے کی تفتیش میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
-
فیصلے انفرادی طور پر کرنے کی بات بالکل غلط ہے، الیکشن کمیشن کا اعلامیہ
الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ ہم ایک آئینی ادارہ ہیں، یہاں تمام فیصلے آئین وقانون کی روشنی میں کیے جاتے ہیں، فیصلے انفرادی طور پر کرنے کی بات بالکل غلط اور لغو ہے۔
-
وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دورے پر روانہ
وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوگئے
-
سندھ ہاؤس حملہ کیس، گرفتار PTI ایم این ایز کی ضمانت منظور
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے سندھ ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار پی ٹی آئی کے دو ایم این ایز سمیت 1 رہنما کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔
-
کراچی: خاتون کالج پرنسپل کی ایجوکیشن افسران کیخلاف مقدمے کی درخواست
پرنسپل گورنمنٹ ڈگری بوائز اینڈ گرلز کالج گلشن اقبال بلاک 7 کی پروفیسر زبیدہ نسرین نے محکمہ کالج ایجوکیشن کے افسران کے خلاف گلشن اقبال پولیس اسٹیشن میں درخواست دائر کردی ہے
-
حمزہ سے آج حلف نہ لیا تو آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، عطا تارڑ
مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ آج رات بارہ بجے تک حمزہ شہباز سے حلف نہ لیا گیا تو آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
-
اسپیکر نے سابق دور کی بھرتیوں کی رپورٹ مانگ لی
قومی اسمبلی اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے سابق اسپیکر کی غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس لے لیا،قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں سابق دورمیں ہونے والی بھرتیوں کی رپورٹ مانگ لی۔
-
پرویز الہٰی کا شہباز شریف پر پولیس سے حملہ کرانے کا الزام
اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف پر پنجاب اسمبلی میں پولیس سے حملہ کرانے کا الزام لگا دیا۔
-
سینیٹر مصدق ملک نے وزیرِ مملکت کا حلف اٹھا لیا
مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے سینیٹر مصدق ملک نے وزیرِ مملکت کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
-
ملک سے باہر جا رہا ہوں، شہباز گل
پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گِل کا کہنا ہے کہ دو سے تین دن کے لئے نجی کام کے سلسلے میں ملک سے باہر جا رہا ہوں
-
جامعہ کراچی خود کش حملہ: دہلی کالونی کے 2 فلیٹس پر چھاپہ
جامعہ کراچی میں ایک روز قبل ہونے والے خود کش حملے کی تفتیش کے سلسلے میں سی ٹی ڈی اورقانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہلی کالونی میں 2 فلیٹس پر چھاپہ مارا ہے۔
-
مئی میں کراچی ہیٹ ویو کی زد سے باہر رہے گا، چیف میٹرولوجسٹ
چیف میٹرو لوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ 29 ،30 اپریل اور یکم مئی موجودہ ہیٹ ویو کے گرم ترین دن ہوسکتے ہیں، مئی میں کراچی ہیٹ ویو کی زد سے باہر رہے گا۔