Categories
Breaking news

پاک فیڈریشن اسپین کی کرکٹ اسپورٹس کونسل کا اعلان،چیئرمین محمد سلیمان گوندل ہونگے

Advertisement
Advertisement

بارسلونا(دوست نیوز)پاک فیڈریشن اسپین کے صدر چوہدری ثاقب طاہر نے پاک فیڈریشن اسپین کی کرکٹ اسپورٹس کونسل کا اعلان کیا ہے۔ اعلان کے مطابق کرکٹ اسپورٹس کونسل کے چیئرمین معروف سماجی شخصیت محمد سلیمان گوندل ہونگے جبکہ کوارڈینیٹر معروف کرکٹر حافظ غلام سرور کو بنایا گیا ہے۔ اسپورٹس کونسل کے چیئرمین محمد سلیمان گوندل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک فیڈریشن اسپین جس طرح دیگر شعبہ ہائے زندگی کی نمائندگی کر رہی ہے اسی طرح اب کھیل کے میدان کی بھی بھر پور نمائندگی کرے گی۔ انہو ں نے کہا کہ صدر پاک فیڈریشن اسپین چوہدری ثاقب طاہر کی رہنما ئی میں کونسل کی کوشش ہو گی کہ ہم سال میں ایک بڑا اور تفریح سے بھر پور کرکٹ ٹورنامنٹ کرائیں ۔انہوں نے کہا کہ فیڈریشن کی کونسل برائے کھیل کی پہلی ترجیح ہوگی کہ وہ پاکستانی کمیونٹی کے نوجوانوں کو کھیل کے میدانوں کی جانب لے کر آئے اور معاشرے میں مثبت کردار ادا کریں ۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *