Categories
Breaking news

پاک فوج کے جوان کا جسد خاکی منتقل کرتے ہوئے ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 میجرز سمیت 4 جوان شہید

Advertisement

پاک فوج کے جوان کا جسد خاکی منتقل کرتے ہوئے ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 میجرز سمیت 4 جوان شہید

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک فوج کے جوان کا جسد خاکی سکردو منتقل کرنے کے آپریشن کے دوران ہیلی کاپٹر گرنے سے دو میجرز سمیت پاک فوج کے چار جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے شہید سپاہی عبدالقدیر کا جسد خاکی سی ایم ایچ سکردو منتقل کیا جارہا تھا۔ راستے میں بستی منی مرگ کے قریب ہیلی کاپٹر میں فنی خرابی ہوئی اور یہ تباہ ہوگیا۔ اس افسوسناک حادثے میں پاک فوج کے دو افسران سمیت چار جوان شہید ہوگئے۔ شہید اہلکاروں کی شناخت پائلٹ میجر محمد حسین، معاون پائلٹ میجر ایاز حسین، نائیک انضمام عالم اور سپاہی محمد فاروق کے نام سے ہوئی ہے۔

سعودی ولی عہد کو کورونا ویکسین لگادی گئی

Advertisement

آئی ایس پی آر کے مطابق پائلٹ میجر ایاز حسین شادی شدہ اور ملیر کراچی کے رہائشی تھے جبکہ میجر محمد حسین بھی شادی شدہ اور سکردو کے علاقے کھبلو کے رہائشی تھے۔ نائیک انضمام کا تعلق پنجاب کے ضلع چکوال جبکہ سپاہی فاروق پنجاب کے ضلع ساہیوال کے رہائشی تھے۔

مزید :

Breaking Newsاہم خبریںقومیدفاع وطن

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *