Categories
Breaking news

پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، چار شہید، 2 میجر بھی شامل

Advertisement

ہیلی کاپٹر

پاک فوج کے ترجمان نے بتایاکہ ہے کہ منی مرگ علاقے کے قریب پاک فوج کے زیراستعمال ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق گلگت بلتستان کے علاقے منی مرگ میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹرفنی خرابی کےباعث گرکر تباہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر گرنے کا حادثہ شہیدسپاہی عبدالقدیرکاجسدخاکی اسکردومنتقل کرنےکےدوران پیش آیا۔

Advertisement

شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق حادثے کے نتیجے میں پائلٹ میجر محمد حسین، معاون پائلٹ میجر ایاز حسین، نائک انضمام عالم اور سپاہی محمد فاروق نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پائلٹ میجر ایاز حسین اسکردو کے علاقے کھبلو سے تعلق رکھتے تھے جبکہ وہ کراچی کے علاقے ملیر میں رہائش پذیر تھے۔

پاک فوج کے ترجمان نے بتایا کہ نائک انضمام عالم پنجاب کے ضلع چکوال اور سپاہی فاروق پنجاب کے شہر ساہیوال کےرہائشی تھے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *