Categories
Breaking news

پاک فوج میں کمانڈ کی تبدیلی، صدر تا فیض آباد میٹرو بس سروس بند رہے گی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاک فوج میں کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب کے پیش نظر صدر تا فیض آباد اسٹیشن میٹرو بس سروس آج بند رہے گی۔

انتظامیہ میٹرو بس سروس کا کہنا ہے کہ میٹروبس سروس صبح 6 بجے سے شام 3 بجے تک بند رہے گی۔

واضح رہے کہ نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر آج فوج کی کمان سنبھالیں گے، تقریب کچھ دیر بعد جنرل ہیڈ کوارٹرز میں ہو گی۔

پاک فوج میں کمانڈ تبدیلی کی تقریب آج، جنرل عاصم منیر چارج سنبھالیں گے

راولپنڈیپاک فوج کے 17 ویں سربراہ جنرل عاصم منیر …

جنرل سید عاصم منیر کمان کی تبدیلی کی تقریب میں فور اسٹار جنرل کے شولڈر رینکس اور کالر میڈل لگا کر شرکت کریں گے۔

جی ایچ کیو میں منعقدہ تقریب میں تمام مسلح افواج کے سربراہان، اعلیٰ سول، فوجی افسران شریک ہوں گے، پُروقار تقریب میں وفاقی وزراء، سفارتکار اور صحافی شرکت کریں گے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کمان کی چھڑی جنرل عاصم منیر کو سونپیں گے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اپنی 6 سالہ مدت ملازمت مکمل کر کے آج اپنے عہدے سے سبکدوش ہورہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *