Categories
Breaking news

پاک فوج تمام مشکلات میں قوم کی امیدوں پر پورا اترے گی، آرمی چیف

Advertisement
Advertisement

جنرل قمر جاوید

پاک فوج تمام مشکلات میں قوم کی امیدوں پر پورا اترے گی، سپہ سالار جنرل قمر جاوید نے عزم دہرا دیا کہا مادروطن کا دفاع یقینی بنائیں گے۔

پاک آرمی ملکی دفاع کیلئے قوم کی توقعات پر پورا اترے گی،آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے گوجرانوالہ اور مرالہ کا دورہ، سپہ سالار کو آرمی کی آپریشنل، تربیتی اور انتظامی امور پر بریفنگ۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق گوجرانوالہ پہنچنے پر سپہ سالار کا کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر نے استقبال کیا۔

دورے میں آرمی چیف نے مرالہ ہیڈ ورکس پر تربیتی مشقوں کا جائزہ لیا،تربیتی مشقوں میں روایتی اور جنگی آپریشنز کا عملی مظاہرہ کیا گیا اور جوانوں کے اعلیٰ تربیتی معیار کو سراہا۔۔

سپہ سالار کا کہنا تھا کہ جنگی تیاریوں میں بھی تربیت کو خصوصی اہمیت حاصل ہے جبکہ پیشہ ورانہ مہارتوں میں تربیت کلیدی اہمیت رکھتی ہے۔

اپنے خطاب میں آرمی چیف نے ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیا کہ ہرطرح کے حالات میں پاک فوج قوم کی توقعات میں پورا اترے گی اور انشااللہ مادر وطن کا دفاع یقینی بنائیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سی ایم ایچ گوجرانوالہ کا بھی دورہ کیا، سی ایم ایچ میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کےبارے میں آگاہ کیا گیا۔

سربراہ پاک فوج نے کورونا وبا پرقابو پانے میں آرمی میڈیکل کور کی تعریف کی۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *