Categories
Breaking news

پاک سعودی تعلقات میں بڑی پیش رفت،جنرل قمرجاویدباجوہ کی ایک بارپھر سعودی عرب جانےکی تیاریاں جاری،پاک فوج کےسربراہ کب روانہ ہوں گے؟اہم ترین خبر آگئی

Advertisement

پاک سعودی تعلقات میں بڑی پیش رفت،جنرل قمرجاویدباجوہ کی ایک بارپھر سعودی عرب جانےکی تیاریاں جاری،پاک فوج کےسربراہ کب روانہ ہوں گے؟اہم ترین خبر آگئی

لاہور(خالد شہزاد فاروقی)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ حالیہ دورہ سعودی عرب کے بعد چند روز میں ایک بار پھر سعودی عرب روانہ ہوں گے جس میں وہ اہم سعودی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ دونوں برادر ممالک کے درمیان پائی جانے والی غلط فہمیوں کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ اہم امور کو حتمی شکل بھی دی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
www.idgod.ph

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے رواں ماہ 16اگست کو سعودی عرب کا دورہ کیا تھا ،اس اہم ترین دورے میں پاک فوج کے سربراہ کے ساتھ آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے حالیہ دورہ سعودی عرب میں نائب وزیر دفاع خالد بن سلمان ،سعودی عرب کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاض بن حامد الروئیلی اور سعودی کمانڈر جوائنٹ فورسز لیفٹیننٹ جنرل فہد بن ترکی السعود سے ملاقاتیں کیں اور دونوں ملکوں کے مشترکہ مفادات سمیت اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔ آرمی چیف کے حالیہ دورہ سعودی عرب کے موقع پر دونوں برادر ملکوں کے درمیان پائی جانے والی غلط فہمیوں کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں کی جانے والی سرمایہ کاری کے حوالے سے بھی اہم گفتگو ہوئی ۔

”میری ضد ہو گی کہ نوازشریف اس وقت تک واپس نہ آئیں جب تک ۔۔۔“مریم نوازشریف نے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ کر اعلان کر دیا

پاک فوج کے انتہائی قریبی اور ذمہ دار ذرائع کے مطابق آرمی چیف کی وطن واپسی پر سیاسی و عسکری قیادت کے درمیان دورہ سعودی عرب کے حوالے سے تفصیلی مشاورت ہوئی ہے اور اس حوالے سے اہم امور پر کام کیا جا رہا ہے جس کے بعد پندرہ سے بیس دن کے دوران پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ ایک بار پھر سعودی عرب روانہ ہوں گے اور دونوں ملکوں کے درمیان اہم امور اور معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی۔آرمی چیف کی دوسری مرتبہ سعودی عرب روانگی اگلے مہینے 15 سے 20 ستمبر کے درمیان متوقع ہے جبکہ اس دورہ میں پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلیمان سمیت اہم سعودی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے ۔

نوازشریف پاکستان میں سزایافتہ ہیں ان کو بھی عدالت میں پیش ہوناچاہئے،فوادچودھری

واضح رہے کہ سعودی عرب اور پاکستان کےمابین مضبوط برادرانہ تعلقات ہیں جو دونوں برادرممالک کےعوام کومتحد کرتےہیں جبکہ دونوں ممالک کی قیادتوں کےدرمیان اہم مشترکہ امورپرباہمی حمایت موجود ہے۔برادر ملک سعودی عرب نے وزیر اعظم عمران خان کےاقتدار میں آنے کے بعد 2018 میں پاکستان کو 3 ارب ڈالر کا قرض اور 3 ارب 20 کروڑ ڈالر کا تیل قرض پر دینے کی سہولت دی تھی تاکہ ادائیگیوں کے بحران کے توازن میں مدد ملے ،اس کے علاہ فروری 2019 میں سعودی ولی عہد کے دورہ اسلام آباد کے موقع پر اعلان کیا تھا کہ سعودی عرب پاکستان میں مختلف شعبوں میں 20 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔یاد رہے کہ سعودی عرب، پاکستان کا ایک بڑا حامی تصور کیا جاتا ہے جس نے پاکستان کومختلف تاریخی مراحل میں بہت ساری معاشی اور ترقیاتی مدد فراہم کی ہے ۔

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 84 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی

مزید :

Breaking Newsاہم خبریںقومی

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *