Categories
Breaking news

پاک سرزمین کا دورہ کب ممکن؟ ارطغرل غازی نے پاکستانیوں کی خواہش پوری کردی

Advertisement

ترکی اداکارانجن التان دزیاتنترک ڈراما سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ کے ہیرو انجن التان دزیاتن نے پاکستانی قوم کو یوم آزادی کی مبارک باد دی ہے جب کہ وہ جلد پاکستان بھی پہنچیں گے۔

Advertisement
Advertisement
www.idgod.ph

ہر سال کی طرح اس سال بھی دنیا بھر میں موجود پاکستانی آج آزادی کا جشن منا رہے ہیں۔ 73 ویں جشن آزادی کے موقع پر نہ صرف پاکستانی فنکاروں کی جانب سے قوم کے لیے خوشیوں بھرے پیغامات دیئے گئے ہیں بلکہ ارطغرل غازی نے بھی خصوصی طور پر پاکستانیوں کو جشن آزادی کی مبارک باد دی ہے۔

Meri taraf se all Pakistan ko Jashne Azadi Mubarak ??
pic.twitter.com/yX9RJC2Kjn

— Engin Altan Düzyatan (@eadksk__) August 14, 2020

انجن التان دزیاتن نے جشن آزادی کے موقع پر پاکستانیوں کی خوشی میں شامل ہونے کے لیے ترکی میں موجود پاکستانی سفارت خانے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاکستانی سفارت کار بلال خان پاشا سے ملاقات کی۔ اس موقع پر پاکستانی سفارت کار کی جانب سے اداکار کو سندھی اجرک پیش کی گئی۔

پاکستانی سفارت کار بلال خان پاشا کی جانب سے ٹویٹ کی گئی جس میں اداکار کے ساتھ کچھ تصاویر شیئر کی گئیں ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ہم اپنے بھائی انجن التان دزیاتن کے شکر گزار ہیں جنہوں نے یوم آزادی کے موقع پر پُر’خلوص، محبت اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ ساتھ ہی سفارت کار نے یہ بھی کہا کہ انجن التان دزیاتن بہت جلد پاکستان آئیں گے۔

اس موقع پر ’’ارطغرل غازی‘‘ کے مرکزی کردار انجن التان دزیاتن نے ٹویٹر پر جاری کردہ ویڈیو میں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میری طرف سے تمام پاکستانیوں کو جشن آزادی مبارک ہو۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *