
پاکستان اور روس کے درمیان اقتصادی تعاون کے فروغ سے متعلق ’’بین الحکومتی کمیشن‘‘ کے اگلے اجلاس کے جلد انعقاد پر اتفاق کیا گیا ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا کے بہت سے ممالک روسی کورونا ویکسین ’’اسپوٹنک ‘‘ سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
اسلام آباد میں روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف کی وزارت خارجہ آمد کے موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ان کا استقبال کیا، سرگئی لاروف نے دفتر خارجہ میں پودا بھی لگایا۔
وزارت خارجہ میں روس اور پاکستان میں وفودکی سطح پر مذاکرات کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی وفدکی قیادت وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور روسی وفد کی قیادت روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کی۔
شاہ محمود قریشی نے اس موقع پر کہا کہ میں آپ اور آپ کے وفد کو وزارت خارجہ آمد پر دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتا ہوں،کورونا عالمی وبا کے دوران روس میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا کے بہت سے ممالک روسی کورونا ویکسین "اسپوٹنک 5" سے مستفید ہو رہے ہیں، وزیر اعظم عمران خان اور صدر پیوٹن کے مابین متواتر رابطہ، دو طرفہ تعلقات کے استحکام کا مظہر ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے اپنی جغرافیائی سیاسی ترجیحات کو جغرافیائی معاشی ترجیحات میں تبدیل کیا ہے، دوران مذاکرات اقتصادی، تجارتی و دفاعی تعاون کے فروغ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستان اور روس کے مابین اقتصادی تعاون کے فروغ کے حوالے سے"بین الحکومتی کمیشن" کے اگلے اجلاس کے جلد انعقاد پر اتفاق کیا گیا، شاہ محمود نے کہا کہ پاکستان، روس کےاشتراک سے "اسٹریم گیس پائپ لائن منصوبے" کےجلد آغاز کیلئے پر عزم ہے۔
وزرائے خارجہ نے مشترکہ نیوز کانفرنس کی جس میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ روس سے اعتماد اور دوستی کا رشتہ قائم کرنا چاہتے ہیں،روس سے گہرے تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں، ماسکو میں ہونےوالا اجلاس میں روس سے معاشی تعلقات بڑھانے کا ذریعہ بنے گا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ روس سے دفاع اور انسداد دہشتگردی میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں ،روس کے ساتھ افغان معاملے پر بھی کئی موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا، روسی ہم منصب کو جنوبی ایشیا میں امن و استحکام سے متعلق پاکستانی موقف سےآگاہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں قیام امن کیلئے مصالحتی کردار ادا کر رہا ہے، روسی ہم منصب کے دورے سے باہمی تعلقات میں اضافہ ہوگا۔
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ پاکستان اور روس میں تعلقات دونوں ملکوں کیلئے فائدہ مند ہیں، پاکستان سے اقتصادی تعلقات مزید بڑھائیں گے، توانائی، فلیگ شپ منصوبے نارتھ ساؤتھ گیس لائن پر بھی بات ہوئی اور پاکستان سے عالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ روس سے کثیر الجہتی مضبوط تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کی کلیدی ترجیح ہے،روس کو خطے اور عالمی منظر نامے میں استحکام کا باعث سمجھتے ہیں، روس اقوام متحدہ کی مرکزیت اور عالمی قانون و کثیر القومیت کی بنیاد کا بھرپور مبلغ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ سمیت عالمی فورمز پر روس سے تعاون بہترین ہے، مزید مستحکم بنا رہے ہیں،روس سے تجارتی تعلقات میں پچھلے برس مزید اضافہ ہوا ہے۔
واضح رہے کہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف دورۂ پاکستان میں آج وزیراعظم عمران خان سے ملاقات بھی کریں گے، ملاقات میں پاک روس تعلقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو ہوگی۔
اس ملاقات میں کورونا کی تیسری لہر، ویکسی نیشن کے معاملے پر بھی بات ہوگی جبکہ افغان امن عمل سمیت دیگر اہم معاملات بھی زیر غور آئیں گے۔
قومی خبریں سے مزید
-
Table of Contents
ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ملیر جیل کی ترقی
سندھ حکومت نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ملیر جیل ارشد حسین کو گریڈ 17 سے 18 میں ترقی دے دی، محکمۂ داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
-
کراچی: مقابلے میں ڈاکو، جھگڑے میں 3 افراد زخمی
کراچی میں پولیس کے ساتھ ہونے والے مقابلے میں ڈاکو جبکہ ایک جھگڑے میں 3 افراد زخمی ہو گئے۔
-
جہانگیر ترین سے رابطے کرنیوالے ارکانِ اسمبلی کی لسٹ تیار
جہانگیر ترین سے رابطے کرنے والے ارکانِ اسمبلی کی لسٹیں تیار کر لی گئی ہیں۔
-
کراچی: پارہ 38 ڈگری تک جانے کا امکان
کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے جبکہ آج پارہ 38 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
-
پاکستان: کورونا وائرس کے کیسز 7 لاکھ، اموات 15 ہزار سے متجاوز
ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 15 ہزار 26 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 188 ہو چکی ہے۔
-
وزیراعظم کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج ہوگا
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج ہوگا، اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزراء شریک ہوں گے۔
-
کورونا کا شکار اسلامیہ کالج پشاور کے سابق وائس چانسلر انتقال کرگئے
اسلامیہ کالج پشاور کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر حبیب کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد انتقال کرگئے۔
-
کراچی، پیزا شاپ پر سلنڈر دھماکا، خاتون اور 2 بچے جاں بحق
کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں موسمیات چورنگی کے قریب بیٹری کی دکان میں دھماکے سے خاتون اور 2 بچے جاں بحق جبکہ 6 افراد شدید زخمی ہو گئے۔
-
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے عملے کا فرد کورونا کا شکار
احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر کا عملہ عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگیا۔
-
9 سالہ بچی سے زیادتی، آئی جی پنجاب کا نوٹس
آئی جی پنجاب کی جانب سے رحیم یار خان میں 9 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کے پیش آنے والے افسوس ناک واقعے کا نوٹس لے لیا گیا ہے۔
-
اعتماد کے ووٹ میں اہم ترین کردار جہانگیر ترین کا ہے: راجہ ریاض
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ خان صاحب کے اعتماد کا ووٹ لینے میں سب سے اہم کردار جہانگیر ترین کا ہے۔
-
کون لوگ ہیں جنہوں نے مجھے خان صاحب سے دور کیا؟ جہانگیر ترین
جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ میری پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) سے راہیں جدا نہیں ہوئی ہیں، پاکستان تحریکِ انصاف میں شامل ہوں اور شامل رہوں گا، کون لوگ ہیں جنہوں نے مجھے خان صاحب سے دور کر دیا ہے؟
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا کورونا ویکسی نیشن سینٹرز بڑھانے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کورونا ویکسی نیشن سینٹرز کا دائرہ کار بتدریج بڑھانے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے، پی کے ایل آئی میں ویکسی نیشن سینٹر فعال ہونے سے لاہور میں ویکسی نیشن مراکز تین ہو جائیں گے۔
-
جہانگیر ترین کی پیشی، 1 شخص پستول سمیت پکڑا گیا
جہانگیر ترین اور علی ترین کی آج لاہور کی بینکنگ کورٹ میں شوگر ملز میں جعلی بینک اکاؤنٹس کے کیس میں ضمانت میں توسیع کے لیے پیشی کے موقع پر پولیس نے عدالت سے ایک مسلح شخص کو گرفتار کیا ہے۔
-
جہانگیر ترین PTI رہنماؤں کے ہمراہ عدالت پہنچے
آج لاہور کی بینکنگ کورٹ میں شوگر ملز میں جعلی بینک اکاؤنٹس کے کیس میں ضمانت میں توسیع کے لیے پہنچنے والے جہانگیر ترین کے ہمراہ پاکستان تحریکِ انصاف کے مختلف رہنما بھی تھے جو جہانگیر ترین کی رہائش گاہ سے ہی ان کے ساتھ وہاں پہنچے۔
-
ایک پارٹی نے PDM کا فورم استعمال کر کے شوکاز بھیجا، شازیہ مری
پاکستان پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا فورم استعمال کر کے ایک پارٹی نے شوکاز بھیجا ،اے این پی آزاد سیاسی جماعت ہے، ہم اس کے الوداع کہنے کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔