Categories
Breaking news

پاک بحریہ نے نویں بار کمبائنڈ ٹاسک فورس 151 کی کمانڈ سنبھال لی

Advertisement
پاک بحریہ نے نویں بار کمبائنڈ ٹاسک فورس 151 کی کمانڈ سنبھال لی

پاک بحریہ نے نویں بار کمبائنڈ ٹاسک فورس 151 کی کمانڈ سنبھال لی۔ تبدیلی کمانڈ کی تقریب کا انعقاد کمبائنڈ میری ٹائم فورس ہیڈکوارٹرز بحرین میں کیا گیا۔ کموڈور عبدالمنیب نے ترک بحریہ کے رئیر ایڈمرل نیجات اینانیر سے کمانڈ کی ذمہ داری لی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈر CTF-151 کموڈور عبدالمنیب نے کہا کہ ان کی ٹیم اس اہم ذمہ داری کو سر انجام دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

Table of Contents

x
Advertisement

انہوں نے سبکدوش ہونے والے کمانڈر کمبائنڈ ٹاسک فورس 151 اور ان کی ٹیم کی خدمات کو سراہا۔ کموڈور عبدالمنیب نے خطے میں امن و استحکام کے قیام کے مشترکہ مقصد کے حصول کے لیے پاک بحریہ اور کمبائنڈ میری ٹائم فورس کے مابین روابط اور تعاون پر روشنی ڈالی اور اسی جذبے کے ساتھ اس ذمہ داری کو نبھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیے

کمبائنڈ میری ٹائم فورس 151 کمانڈر کمبائنڈ میری ٹائم فورس کے ماتحت کام کرنے والی تین ٹاسک فورسز میں سے ایک ہے۔ جس کا مقصد کمبائنڈ میری ٹائم فورس کے تحت ہارن آف افریقہ، خلیج عدن اور ملحقہ سمندری علاقوں میں بحری قزاقی سے نمٹنا ہے۔

قبل ازیں پاک بحریہ کو آٹھ مرتبہ CTF-151 کو کمانڈ کرنے کا اعزاز حاصل ہے، جواس اشتراک کے اتحادیوں کے اعتماد کا مظہر ہے۔

تقریب میں پاکستان کے سفیر افضال محمود، ترکی کے سفیر کمال دمیرسلر، امریکی نیوی کے وائس ایڈمرل سیمیول جے پاپارو، کمانڈر کمبائنڈ میری ٹائم فورسز، ریئر ایڈمرل محمد یوسف الآصام کمانڈ رائل بحرین نیول فورس اور دیگر سینئر سفارتکار اور نیول افسرا ن نے شرکت کی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *