Categories
Breaking news

پاک ائی کیر کرکٹ کلب نے یورپین کرکٹ سیریز 2 اپنے نام کر لی

Advertisement
Advertisement

بارسلونا(پ ر)پاک ائی کیر کرکٹ کلب نے یورپین کرکٹ سیریز 2 اپنے نام کر لی .کاتالونیا سی سی جو پہلے یورپین کرکٹ سیریز کی چیمپین رہ چکی ہے اس کو فائنل میں بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑا.
کاتالونیا سی سی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ،جو ایک اچھا فیصلہ نہیں ثابت ہوا ،اور پوری ٹیم مقررہ 10 اوورز میں صرف 84 رنز ہی بنا سکی ۔
عامر جعفری ،کامران محمد، فرخ ،محمد عاطف ،سکندر علی کے سامنے کوئی بھی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا ۔محمد عاطف، 2 ،سکندر علی 2 ،عامر جعفری 1، اور کامران محمد 1 کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔
پاک ائی کیر نے 85 رنز کے تعاقب میں، ابتدائی وکٹیں جلدی کھونے کے بعد ،محمد احسان کی 59 کی زمہ درانہ اننگز نے یہ اسان حدف 5 اشاریہ 3 اوورز میں پورا کر لیا اور چیمپئن شپ اپنے نام کر لی ۔احسان مہر مین آف دی میچ اور مین آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے ۔۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *