Categories
Breaking news

پاک آرمی میں پروموشن کے نظام پر مضبوط یقین رکھتے ہیں، آصف زرداری

پاک آرمی میں پروموشن کے نظام پر مضبوط یقین رکھتے ہیں، آصف زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ ہم پاک آرمی میں پروموشن کے نظام پر مضبوط یقین رکھتے ہیں، تمام تھری اسٹار جنرلز برابر ہیں اور آرمی کی سربراہی کے مکمل اہل ہیں۔

اپنے بیان میں آصف زرداری نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا معاملہ کسی صورت بھی سیاسی نہیں ہونا چاہیے۔

آصف زرداری نے کہا کہ یہ معاملہ سیاسی ہونے سے ادارے کو نقصان پہنچے گا۔

سابق صدر نے مزید کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی قانون کے مطابق وزیراعظم کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *