Categories
Breaking news

پاکپتن: پی ٹی آئی کی رکن پنجاب اسمبلی ساجدہ اقبال نے خلع کا دعویٰ دائر کر دیا

پاکپتن: پی ٹی آئی کی رکن پنجاب اسمبلی ساجدہ اقبال نےخلع کادعویٰ دائرکردیا

پاکپتن میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رکن پنجاب اسمبلی ساجدہ اقبال نے خلع کا دعویٰ دائر کر دیا۔

Advertisement

ایم پی اے ساجدہ اقبال نے 20 مئی کو نوید سیلانی سے دوسری شادی کی۔

Table of Contents

x
Advertisement

ساجدہ اقبال نے الزام عائد کیا کہ شوہر نوید سیلانی میرے نام پر لوگوں سے فراڈ کرتا ہے۔

ایم پی اے نے کہا کہ نوید پہلے سے شادی شدہ تھا، مجھ سے دوسری شادی کی، میں نے کئی بار طلاق کا مطالبہ کیا لیکن وہ ٹال مٹول سے کام لیتا رہا۔

ساجدہ اقبال نے کہا کہ عدالت سےطلاق ڈگری اور مقدمے کا خرچ دلانے کی استدعا ہے۔

عدالت کی طرف سے طلبی کے باوجود ساجدہ اقبال کے شوہر پیش نہ ہوئے۔

عدالت نے ساجدہ اقبال کے دعویٰ خلع کی آئندہ سماعت 18 جنوری تک ملتوی کردی، جبکہ آئندہ سماعت پر ایم پی اے ساجدہ اقبال کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *